معصوم بچی کے ساتھ والد نے کیا یہ ہوش اڑا دینے والا کام، ہوا گرفتار

بچی کی ماں نے اپنے شوہر مکیش کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔

Sep 10, 2019 01:59 PM IST | Updated on: Sep 10, 2019 01:59 PM IST
معصوم بچی کے ساتھ والد نے کیا یہ ہوش اڑا دینے والا کام، ہوا گرفتار

علامتی تصویر

ملک کی راجدھانی دہلی کے بنداپور علاقے میں ایک حیران کرنے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق یہاں ایک شخص نے اپنی 20 دن کی بیٹی کا بے رحمی  سے قتل کردیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس نے معصوم بچی کو باتھ ٹب میں ڈبو دیا اور جب تک اس کی موت نہیں ہوگئی تب تک اس نے پانی میں ڈبوئے رکھا۔

بچی کی ماں نے اپنے شوہر مکیش کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ خاتون کے مطابق وہ گزشتہ جمعہ کو اپنی ماں کے گھر جانے کی تیاری کر رہی تھی۔ ان کے یہاں 16 اگست کو بچی نے جنم لیا تھا۔ خاتون نے بتایا کہ مکیش بیٹی پیدا ہونے سے ناخوش تھا۔ واقعے والے دن وہ بچی کو چھت پر لیکر گیا اور باہر سے دروازہ بند کرلیا۔ خاتون نے کہا کہ کچھ دیر بعد مکیش نے دروازہ کھولا تو کھاٹ پر اس کی بیٹی بے دم پڑی تھی۔ جب اس نے اپنے شوہرسے اس بارے میں پوچھا تو اس نے بتایا کہ اس نے بچی کو باتھ ٹب میں ڈبو دیا ہے۔

20 दिन की बच्ची को पिता ने बाथ टब में डुबो के मारा, हुआ गिरफ्तार

Loading...

 

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com