یوم پیدائش کا کیک کٹ کرکے 4 دوستوں نے کیا لڑکی کا ریپ، ایسے ہوا سنسنی خیز انکشاف

جولائی میں ہوئے گینگ ریپ کے 23 دن بعد متاثرہ نے اہل خانہ کو پرائیویٹ پارٹ میں دردر یونے کی بات کہی تو اہل خانہ نے اسے اسپتال میں داخل کرایا دیا۔ اسپتال میں ڈاکٹروں کے اجتماعی عصمت دری کا اندیشہ ظاہر کرنے کے بعد 30 جولائی کو معاملہ اجاگر ہوا۔ اورنگ آباد ضلع بیگم پورہ پولیس تھانے کے افسر نے کہا، 'ہم نے اس سلسلے میںایف آئی آر درج کرلیا ہے اور ممبئی کے چونا بھٹی پولیس اسٹیشن کو واقعے کی جانکاری دے دی ہے۔ اس معاملے کی جانچ اب ممبئی پولیس کرے گی'۔

Aug 09, 2019 05:59 PM IST | Updated on: Aug 09, 2019 05:59 PM IST
یوم پیدائش کا کیک کٹ کرکے 4 دوستوں نے کیا لڑکی کا ریپ، ایسے ہوا سنسنی خیز انکشاف

مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں ایک لڑکی کی اس کے ہی چار دوستوں نے مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کی۔ مہاراشٹر پولیس نے  بتایا کہ جولائی میں لڑکی ممبئی آئی تھی۔ ممبئی میں لڑکی کے یوم پیدائش کی پارٹی کے بعد مبینہ طور پر اس کے ہی چار دوستوں اس کا گینگ رپ کیا۔ یہ معاملہ تب اجاگر ہوا جب متاثرہ کے پرائیویٹ پارٹ میں درد کی شکایت کے بعد اس کے آبائی شہر بیگم پورہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹروں نے اہل خانہ سے لڑکی کے ریپ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا۔ اس کے بعد پولیس کو معاملے کی جانکاری دی گئی۔ اس کے بعد لڑکی نے اہل خانہ کو اجتماعی عصمت دری کی بات بتائی۔ 7 جولائی کو جب متاثرہ ممبئی گئی ہوئی تھی۔

تب اس کے ایک دوست نے اپنے گھر پر سالگرہ کی پارٹی منانے کی بات کہی۔ برتھ ڈے سلیبریٹ کرکے 4 دودستوں نے لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کی۔ جس کے بعد لڑکی صدمے میں چلی گئی اور اپنے اہل خانہ اور ممبئی پولیس کو اس واقعے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ اس کے بعد متاثرہ چپ۔چاپ اپنے شہر لوٹ آئی۔

جولائی میں ہوئے گینگ ریپ کے 23 دن بعد  متاثرہ نے اہل خانہ کو پرائیویٹ پارٹ میں دردر یونے کی بات کہی تو اہل خانہ نے اسے اسپتال میں داخل کرایا دیا۔ اسپتال میں ڈاکٹروں کی جانب سے  اجتماعی عصمت دری کا اندیشہ ظاہر کرنے کے بعد 30 جولائی کو معاملہ اجاگر ہوا۔ اورنگ آبادکے  بیگم پورہ پولیس تھانے کے افسر نے کہا، 'ہم نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرلیا ہے اور ممبئی کے چونا بھٹی پولیس اسٹیشن کو واقعے کی جانکاری دے دی ہے۔ اس معاملے کی جانچ اب ممبئی پولیس کرے گی'۔

Loading...

پولیس کے مطابق اسپتال میں داخل متاثرہ لڑکی کی حالت بیحد نازک بنی ہوئی ہے۔ اجتماعی عصمت دری کی وجہ سے اسے کئی سنگین چوٹیں آئی ہیں۔ ڈاکٹروں نے اسے نگرانی میں رکھا ہے۔ متاثرہ کا بیان لینے کیلئے ممبئی پولیس کی ایک ٹیم اورنگ آباد کیلئے روانہ ہو گئی ہے۔

 

Loading...