سیکس ریکٹ: جیجا کرواتا تھا یہ گندہ کام، لالی نے پہنچایا پٹنہ، جانیں پورا معاملہ

پولیس ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق نابالغ لڑکی نے بتایا کہ ایک ماہ پہلے نگر تھانہ علاقے کے ایک محلے کے رہنے والی لالی نام کی لڑکی نے نابالغ بچی کو پٹنہ انیتا دیوی کے پاس پہنچایا تھا۔

Jul 26, 2019 09:02 AM IST | Updated on: Jul 26, 2019 09:02 AM IST
سیکس ریکٹ: جیجا کرواتا تھا یہ گندہ کام، لالی نے پہنچایا پٹنہ، جانیں پورا معاملہ

علامتی تصویر

بھوجپور میں سیکس ریکٹ کا انکشاف ہونے اور نابالغ کو ایک رکن اسمبلی کے پاس بھیجے جانے کے انکشاف کے ساتھ ضلع کی میں سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ وہیں اس بات کے بعد چرچا میں آنے کے بعد کئی انکشاف بھی ہورہے ہیں۔ اس دھندے کے تین کردار کا نام خاص طور پر سامنے آرہا ہے۔ جس میں لالی، جیجا عرف سنجے اور انیتا ہے۔

جیجا کرواتا تھا گندہ کام:۔ اس معاملے میں بھوجپور پولیس کے ہتھے چڑھی سندیش تھانہ علاقے کے مانیش گاؤں کا مقامی سنجے رام کی بیوی انیتا دیوی نے پولیس کو بتایا کہ وہ پٹنہ میں سنجے پاسوان عرف پنڈت عرف جیجا کے کہنے پر لڑکیوں کو غلط کام کیلئے بھیجتا تھا۔ ساتھ ہی اس سے بھی بدکاری کا دھندہ کروایا جاتا تھا۔

لالی نے انیتا سے کرایا تھا نابالغ سے رابطہ

پولیس ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق نابالغ لڑکی نے بتایا کہ ایک ماہ پہلے نگر تھانہ علاقے کے ایک محلے کے رہنے والی لالی نام کی لڑکی نے نابالغ بچی کو پٹنہ انیتا دیوی کے پاس پہنچایا تھا۔ لالی انیتا کے ساتھ مل کر لڑکی کو لیکر لکھنؤ بھی لے گئی تھی جہاں اس کے ساتھ غلط کام کیا گیا تھا۔

Loading...

سنجے کے اشارے پر سفید پوشوں کو سپلائی ہوتی تھی لڑکی

جانکاری کے مطابق انیتا نے یہ بھی بتایا کہ اس سیکس ریکٹ کے دھندے میں ملوث سبھی لڑکیوں کو پٹنہ میں رام لکھن پتھ میں واقع بھوجپور کالونی میں رکھا جاتا تھا۔ وہیں سے سنجے پاسوان کے کہنے پر لڑکیوں کو سفید پوشوں کے پاس بھیجا جاتا تھا۔ انیتا دیوی نے بتایا کہ ایک مہینے کے اندر بچی کو آرا کے ایک انجینئر کے پاس اور رکن اسمبلی کے فلیٹ پر سنجے کے کہنے پر بھیجی گئی تھی۔

ایک اور لیڈر پر لگا الزام

بہر حال اس معاملے میں پولیس کے ذریعے رکن اسمبلی کی ملوث ہونے کی جانچ کی جارہی ہے۔ پولیس لالی کو ڈھونڈنے میں مصروف ہے۔ ساتھ ہی اس دھندے میں ملوث دیگر لوگوں کی تلاش بھی جاری ہے۔ بتادیں کہ آرا سیکس ریکٹ میں رکن اسمبلی کا نام آنے سے پہلے بھی سیکس ریکٹ میں ضلع کے ایک رکن اسمبلی کا نام آیا تھا۔ اب دیگر لیڈر پر دو نابالغ کا ریپ کرنے کا الزام لگا ہے۔

بی ایس پی کے سابق ڈسٹرکٹ سنتوش سنگھ کے خلاف دونوں لڑکیوں کو اغوا کرکے چھ ماہ تک ریپ کرنے اور مخالفت کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا بھی الزام ہے۔ اس کی کار سے دونوں لڑکیوں کو بھی برآمد کیا گیاتھا۔ پولیس نے دونوں لڑکیوں کا کورٹ میں بیان درج کرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بدکاری کا دھندہ: کون ہے وہ رکن اسمبلی جس کے پاس رات کو بھیجی جاتی تھی نابالغ لڑکی؟

Loading...