سیکس ورکر سے ہوا پیار ، شادی سے کیا انکار تو کردی ایسی گھنونی حرکت ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

ملزم نے پہلے سیکس ورکر کو راضی کرنے کی کافی کوشش کی اور کہا کہ تم یہ کام چھوڑدو ، ہم شادی کرلیتے ہیں ، لیکن جب وہ راضی نہیں ہوئی تو ملزم نے اس کے قتل کا منصوبہ بنالیا ۔

Sep 01, 2019 10:17 AM IST | Updated on: Sep 01, 2019 10:17 AM IST
سیکس ورکر سے ہوا پیار ، شادی سے کیا انکار تو کردی ایسی گھنونی حرکت ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

علامتی تصویر

راجدھانی دہلی میں واقع جی بی روڈ کے جسم فروشی کے ایک اڈہ سے شروع ہوئی پیار کی کہانی قتل کے ایک دردناک واقعہ پر جا کر ختم ہوئی ۔ یہاں کام کرنے والی سیکس ورکر سے ایک شخص کو محبت ہوگئی اور وہ اس سے شادی کرنا چاہتا تھا ، لیکن سیکس ورکر نے شادی کرنے سے انکار کردیا تو اس شخص نے اس کا قتل کردیا ۔ محمد ایوب نام کے اس شخص نے پہلے سیکس ورکر کو راضی کرنے کی کافی کوشش کی اور کہا کہ تم یہ کام چھوڑدو ، ہم شادی کرلیتے ہیں ، لیکن جب وہ راضی نہیں ہوئی تو ملزم نے اس کے قتل کا منصوبہ بنالیا ۔

ملزم کی 2008 میں ریشما نام کی لڑکی سے شادی ہوئی تھی ، جس سے اس کے تین بچے بھی ہیں ۔ تقریبا چار سال پہلے یعنی 2015 میں وہ جی بی روڈ پر اس سیکس ورکر کے رابطے میں آیا تھا ۔ وقت گزرنے کے ساتھ ہی ملزم اور اس سیکس ورکر کے درمیان پیار ہوگیا ۔ ملزم شادی کرنے کیلئے سیکس ورکر پر کافی دنوں سے دباو بنا رہا تھا ، لیکن سیکس ورکر کو ملزم کے شادی شدہ ہونے کا علم تھا ، اس لئے اس نے شادی سے انکار کردیا ، جس کے بعد ملزم قتل کے بارے میں سوچنے لگا ۔

Loading...

ٹائمس آف انڈیا کی ایک خبر کے مطابق ملزم ایک دن سیکس ورکر کے ساتھ باہر گیا ، اس نے اپنے شرٹ میں چاقو چھپا رکھی تھی ۔ روہنی میں بوانہ نہر کے پاس دونوں بات کرنے کیلئے رکے ، اسی دوران ملزم نے سیکس ورکر کا گلا ریت کر قتل کردیا اور اس کے جسم کے پانچ ٹکڑے کرکے نہر میں پھینک دئے ۔

قتل کے اس دردناک واقعہ کی دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے جانچ شروع کی اور ملزم کو جمعہ کو گرفتار کرلیا گیا ۔ اسپیشل سیل کے ڈی سی پی نے بتایا کہ ہمیں جانکاری ملی تھی  کہ ملزم فرار ہونے والا ہے اور کسی دیگر جگہ بسنے کی تیاری میں ہے ۔ وہ بھاگنے ہی والا تھا کہ ہم نے گرفتار کرلیا ۔

Loading...