ہونے والی بیوی کا کیا ریپ، صدمے سے لڑکی کی چلی گئی آواز

کورٹ نے کہا کہ متاثرہ لڑکی صدمے میں ہے اور اس کے چلتے وہ بول نہیں پارہی ہےلیکن وہ تحریری بیان درج کروانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Jul 27, 2019 09:04 AM IST | Updated on: Jul 27, 2019 11:47 AM IST
ہونے والی بیوی کا کیا ریپ، صدمے سے لڑکی کی چلی گئی آواز

علامتی تصویر

دہلی میں دن بدن خواتین پر ہونے والے جرائم کم ہونے کے بجائے بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ اب ایک منگیتر نے اپنی ہونے والی بیوی کا ریپ کردیا۔ اس واردات کے بعد سے ہی لڑکی اتنے صدمے میں ہے کہ وہ کچھ بھی نہیں بول پارہی ہے۔ لڑکی کے اہل خانہ کے مطابق اس واقعے کے بعد سے ہی اس کی آواز چلی گئی ہے۔ ساتھ ہی اہل خانہ کا الزام ہے کہ ریپ کرنے کے بعد لڑکے نے شادی سے بھی انکار کردیا۔

مجسٹریٹ کے سامنے درج ہوں گے بیان:۔ معاملے میں کورٹ نے سخت رخ اپناتے ہوئے دہلی پولیس کو ہدایت دی ہے کہ لڑکی کے تحریری بیان ضلع مجسٹریٹ  کے سامنے درج کروائے جائیں۔ یہ بیان 7 دن میں درج کروانے کے احکام دئے گئے ہیں۔ ہندستان لائیو کی ایک رپورٹ کے مطابق معاملے میں کورٹ نے متاثرہ لڑکی سے اشاروں میں بات کرکے معاملہ سمجھنے کی کوشش کی۔ اس دوران لڑکی نے کورٹ میں اشاروں میں ہی تمام سوالات کے جواب بھی دئے۔

Loading...

کورٹ نے کہا کہ متاثرہ صدمے میں ہے اور اس کے چلتے وہ بول نہیں پارہی ہےلیکن وہ تحریری بیان درج کروانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس لئے اب اس معاملے میں تاخیر نہ کرتے ہوئے جلداز جلد قانونی عمل کو اپنایا جائے۔ پولیس جلد ہی مجسٹریٹ کے سامنے متاثرہ کا تحریری بیان درج کروائے گی۔

Loading...