نوکری دلانے کے نام پر 6 لوگوں نے لڑکی کی پارک میں پہلے کی اجتماعی عصمت دری اور پھر کیا یہ

Nov 15, 2019 10:44 AM IST | Updated on: Nov 15, 2019 11:12 AM IST
نوکری دلانے کے نام پر 6 لوگوں نے لڑکی کی پارک میں پہلے کی اجتماعی عصمت دری اور پھر کیا یہ

علامتی تصویر

ملک کی راجدھانی دہلی سے متصل نوئیڈا میں دل دہلانے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں پر ایف این جی کے پاس پارک میں 21 سالہ ایک لڑکی کے ساتھ نصف درجن یعنی 6 لوگوں نے بیحد ہی شرمناک کام کو انجام دیا۔ بتایا جارہا ہے کہ ان 6 لوگوں نے لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کی۔ جانکاری کے مطابق لڑکی نوکری کو نوکری کا جھانسہ دیکر یہاں  بلایا گیا تھا۔ واردات کی اطلاع ملتےہی پولیس محکمے میں ہنگامہ مچ گیا۔ بعد میں پولیس نے کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس فرار دیگر ملزموں کی تلاش کر رہی ہے۔

نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی کو بلایا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کو اس کے ایک جان پہچان کے شخص نے نوکری کا جھانسہ دیکر کوتوالی فیز۔3 کے ایک ایف این جی کے پاس پارک میں بلایا تھا۔ یہاں لڑکی کو اکیلا دیکھ کر وہ اس سے چھیڑ چھاڑ کرنے لگا۔ اس کے بعد وہاں کچھ دیر بعد دیگر شخص بھی آگئے اور لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کی۔

درندگی کی حدیں پار۔۔

Loading...

پولیس نے بتایا کہ جب متاثرہ  نے ملزموں کی مخالفت کی تو اسے بری طرح پیٹا گیا۔ مار پیٹ سے لڑکی شدید طور سے زخمی ہوگئ ہے۔ بعد میں وہ کسی طرح تھانے پہنچی اور اپنے ساتھ ہوئی اس واردات کے بارے میں جانکاری دی۔ متاثرہ کی اجتماعی عصمت دری کی بات سن کر پولیس محکمے میں ہنگامہ مچ گیا۔ فورا ہی متاثرہ کے اہل خانہ کو اطلاع دی گئی۔ لڑکی کو بعد میں ضلع اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے لڑکی کے بیان کی بنیاد پر کیس درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس فرار دیگر ملزموں کی تلاش میں مصروف ہے۔

Loading...