انتہائی شرمناک معاملہ: باپ نے اپنی ہی نابالغ بیٹی کی عصمت دری کی

اترپردیش میں ایٹہ کے جلیسر قصبے میں جلسے علاقے میں ایک درندہ صفت باپ نے اپنی ہی 16 سالہ بیٹی کی عصمت دری کی۔

Nov 22, 2019 12:16 PM IST | Updated on: Nov 22, 2019 12:19 PM IST
انتہائی شرمناک معاملہ:  باپ نے اپنی ہی نابالغ بیٹی کی عصمت دری کی

علامتی تصویر

ایٹہ: اترپردیش میں ایٹہ کے جلیسر قصبے میں جلسے علاقے میں ایک درندہ صفت باپ نے اپنی ہی 16 سالہ بیٹی کی عصمت دری کی۔ پولیس نے جمعہ کے روز یہاں کہا کہ واقعہ گزشتہ 19 نومبر کا ہے ۔ لڑکی کے نانا نے جلیسر کوتوالی میں لڑکی کے والد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 376 اور پوكسو ایکٹ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے ۔ والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گھریلو تنازعہ کی وجہ سے ایٹہ کے کوتوالی دیہات علاقے میں لڑکی اپنی ماں کے ساتھ نانی اور نانا کے ساتھ رہتی تھی۔ لڑکی کی دادی نے اس کو18 تاریخ کو بلا لیا تھا ۔ اس کے دوسرے دن ہی باپ نے اپنی بیٹی کی آبرو ریزی کی ۔

Loading...

Loading...