دو نابالغ سگی بہنوں کے ساتھ کلاس کے دو لڑکوں نے کیا یہ گھنونا کام، اڑ جائیں گے ہوش

متاثرہ دونوں بہنوں نے گھر آکر اپنی آب بیتی اہل خانہ کو سنائی۔ یہ سنتے ہی اہل خانہ کے ہوش اڑ گئے اور وہ کوتوالی پہنچے اورمعاملے کی شکایت کی۔ پولیس نے دونوں طلبہ کے خلاف پوسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا کرلیا ہے۔ ایس پی وپن کمار مشر نے بتایا کہ متاثرہ دونوں لڑکیوں کو طبی معائنے کے لئے اسپتال بھیجا گیا ہے۔

Aug 08, 2019 04:25 PM IST | Updated on: Aug 08, 2019 05:46 PM IST
دو نابالغ سگی بہنوں کے ساتھ کلاس کے دو لڑکوں نے کیا یہ گھنونا کام، اڑ جائیں گے ہوش

علامتی تصویر

یوپی کے ضلع جونپور کے مڑیاہو کوتوالی علاقے میں ایک کالج میں زیر تعلیم دو سگی بہنوں نے اپنے ہی ہم جماعت دو طلبہ پر عصمت دری کا الزام لگاتے ہوئے پولیس کو تحریر دی ہے۔

دو نوں متأثرہ بہنوں کی تحریر پر پولیس نے پوسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ساتھ ہی معاملے کی تفتیش کرر ہی ہے۔

پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ علاقے کے ہی ایک گاؤں کی باشندہ دو نابالغ بہنیں پڑھائی کرتی ہیں۔ یہیں ان کا تعلق کالج میں پڑھنے والے دو لڑکوں سے ہوگیا۔ دھیرے۔دھیرے ان کی دوستی ہوگئی۔ دونوں طلبہ  بہلا پھسلا کر ان نابالغ لڑکیوں کو گھر لے گئے اور ان کے ساتھ منھ کالا کیا۔

متاثرہ دونوں بہنوں نے گھر آکر اپنی آب بیتی اہل خانہ کو سنائی۔ یہ سنتے ہی اہل خانہ کے ہوش اڑ گئے اور وہ کوتوالی پہنچے اورمعاملے کی شکایت کی۔ پولیس نے دونوں طلبہ کے خلاف پوسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس پی وپن کمار مشر نے بتایا کہ متاثرہ دونوں لڑکیوں کو طبی معائنے کے لئے اسپتال بھیجا گیا ہے۔ ساتھ ہی مقدمہ درج کر کے ملزم طلبہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

Loading...

Loading...