عاشق کے ساتھ ڈیٹنگ پر گئی نابالغ کی اجتماعی عصمت دری کی کوشش، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بہار میں ان دنوں اجتماعی عصمت دری کی کوشش کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ معاملہ نالندا کا ہے۔

Sep 24, 2019 01:57 PM IST | Updated on: Sep 24, 2019 01:57 PM IST
عاشق کے ساتھ ڈیٹنگ پر گئی نابالغ کی اجتماعی عصمت دری کی کوشش، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

علامتی تصویر

بہار میں ان دنوں اجتماعی عصمت دری کی کوشش کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ معاملہ نالندا کا ہے۔ اس ویڈیو میں کچھ غیر سماجی عناصر کے ذریعے سنسان پہاڑ پر ایک لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کی کوشش کی جا رہی ہے ساتھ ہی پورے واقعے کا ویڈیو بھی بنایا جارہا ہے۔ اس ویڈیو میں جب لڑکی کے ساتھ موجود اس کا عاشق چھیڑ چھاڑ کی مخالفت کرتا ہے تو منچلے اس کی پٹائی کر رہے ہیں۔

واقعہ نالندا ضلع کے راج گیر تھانہ علاقے کا بتایا جارہا ہے کیونکہ اس ویڈیو میں لیلن نگر راج گیر کا نام لیاگیا ہے۔ واقعے کے بعد یہ ویڈیو تیزی سے وہاٹس ایپ پر وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو لیلن نگر کے سامنے والی پہاڑی پر بنایا گیا ہے۔

فی الحال اس معاملے میں راج گیر تھانہ میں کوئی بھی تحریری شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔ ایس پی نلیش کمار نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ نالندا کا ہی ہے۔ اس معاملے کی جانچ کا ذمہ راج گیر کے ڈی ایس پی کو دیا گیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس وائرل ویڈیو کی جانچ و تفتیش کرکے مقامی پولیس کب تک لڑکی کے ساتھ درندگی سے پیش آنے والے منچلوں کے خلاف کارروائی کرتی ہے۔ نابالغ کی ریپ کی کوشش کا یہ ویڈیو نالندا سمیت آس۔پاس کےاضلاع کے کئی وہاٹس ایپ گروپ میں تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

Loading...

رپورٹ: ابھشیک کمار

 

Loading...