بارہ سال کی نابالغ بیٹی کا سنگین الزام ، دو مہینے سے باپ کررہا تھا آبروریزی ، اس طرح کھلا راز

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اس کا باپ گزشتہ دنوں دو ماہ سے چاقو سے ڈرا دھمکا کر اس کی آبروریزی کررہا تھا ۔ اس معاملہ میں پولیس نے ملزم باپ کے خلاف کیس درج کرکے اس کو گرفتار کرلیا ہے ۔

Sep 06, 2019 05:41 PM IST | Updated on: Sep 06, 2019 05:41 PM IST
بارہ سال کی نابالغ بیٹی کا سنگین الزام ، دو مہینے سے باپ کررہا تھا آبروریزی ، اس طرح کھلا راز

بارہ سال کی نابالغ بیٹی کا سنگین الزام ، دو مہینے سے باپ کررہا تھا آبروریزی

امروہہ کی رہنے والی 12 سالہ نابالغ لڑکی نے باپ پر آبروریزی کا الزام عائد کیا ہے ۔ متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اس کا باپ گزشتہ دنوں دو ماہ سے چاقو سے ڈرا دھمکا کر اس کی آبروریزی کررہا تھا ۔ اس معاملہ میں پولیس نے ملزم باپ کے خلاف کیس درج کرکے اس کو گرفتار کرلیا ہے ۔ فی الحال پولیس معاملہ کی جانچ میں مصروف ہے ۔

اطلاعات کے مطابق پیشہ سے مزدورتقریبا 50 سال کے اس شخص کی دو شادیاں ہوئی ہیں ۔ پہلی بیوی نوگاواں سادات میں رہتی ہے جبکہ وہ یہیں دوسری بیوی کے ساتھ رہتا ہے ۔ پہلی بیوی سے ہوئی بیٹی بھی اس کے ساتھ ہی رہتی ہے ۔ الزام ہے کہ گزشتہ دو مہینے سے باپ چاقو سے ڈرا دھمکا کر 12 سالہ بیٹی کی آبروریزی کررہا تھا ۔ اس سلسلہ میں کسی کو بھی بتانے پر اس کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتا تھا ۔ نابالغ نے محلہ کے کچھ لوگوں کو اس واقعہ کے بارے بتایا ۔

Loading...

محلہ کے باشندوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ملزم کی دوسری بیوی نے شوہر کی پٹائی کردی ، جس کے بعد سوتیلی ماں محلہ میں رہنے والوں کے ساتھ بچی کو لے کر تھانہ پہنچی ۔ بچی نے پولیس اہلکاروں کو پوری جانکاری دی ۔ اس کے بعد سوتیلی ماں نے ملزم باپ کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ پولیس نے معاملہ میں رپورٹ درج کرکے ملزم باپ کو گرفتار کرلیا ہے ۔

Loading...