انتہائی شرمناک: مندر کے پیچھے کوڑے کے ڈھیر میں کپڑے میں لپٹی ملیں نومولود بچیوں کی لاشیں

یوپی کے ہردوئی کے کوتوالی شہر علاقے میں مسلسل ممتا شرمسار ہو رہی ہے۔ یہاں پر ایک مندر کے پیچھے کوڑے کے ڈھیر میں دو نومولود بچیوں کی لاشیں ملنے سے ہنگامہ مچا ہوا ہے۔

Aug 06, 2019 02:37 PM IST | Updated on: Aug 06, 2019 04:37 PM IST
انتہائی شرمناک: مندر کے پیچھے کوڑے کے ڈھیر میں کپڑے میں لپٹی ملیں نومولود بچیوں کی لاشیں

علامتی تصویر

یوپی کے ہردوئی کے کوتوالی شہر علاقے میں مسلسل ممتا شرمسار ہو رہی ہے۔ یہاں پر ایک مندر کے پیچھے کوڑے کے ڈھیر میں دو نومولود بچیوں کی لاشیں ملنے سے ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ حالانکہ پولیس نے دونوں بچیوں کی لاش کو قبضے میں لے لیا ہے لیکن آئے دن مل رہے نومولود بچیوں کی لاشوں کو کون پھینک رہا ہے اس کا پتہ لگانا پولیس کیلئے چیلنج بنا ہوا ہے۔

شہر کوتوالی علاقے کے نرسنگھ مندر کے پیچھے کوڑے دان کے پاس دو نومولود بچیوں کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی ہے۔ راہ گیر کے ذریعے سے ملی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج کر معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ پولیس یہ اندیشہ ظاہر کر رہی ہے کہ یہ غیر قانونی اولاد کا معاملہ ہوسکتا ہے۔

Loading...

بہر حال معاملہ چاہے جو بھی ہو لیکن شہر میں نومولود بچوں کو اس طرح لاوارث حالت میں چھوڑنے کے بڑھتے واقعات کو لیکر آخر پولیس کیا کر رہی ہے، یہ سوچنے والی بات ہے۔ چار دن پہلے ضلع اسپتال کے سامنے کوڑے کے ڈھیر میں نومولود کی لاش کتے نوچ کر اپنا نوالہ بنا رہے تھے۔ اس سے پہلے بھی اس طرح کے واقعات پیش آئے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ان میں سے ایک بھی معاملے میں پولیس بچوں کو لاوارث حالت میں چھوڑنے والے ان کے اہل خانہ تک نہیں پہنچ سکی ہے اور نہ ہی پولیس انہیں چھوڑ کر فرار ہونے والوں تک پہنچی ہے۔

Loading...