بیٹی پیدا ہونے سے خوش نہیں تھا شرابی باپ، 4 سال کی بیٹی کو پیٹ پیٹ کرمارڈالا

بچی کی ماں رانونےبتایا کہ اسے دوبیٹیاں ہونےکی وجہ سےاس کا شرابی باپ اکثراسےطعنے دیتا تھا اوربیٹےکا مطالبہ کرتا تھا۔ حادثہ والےدن ملزم نے شراب کے نشےمیں دھت ہوکربچی کو پہلےتواٹھا اٹھاکرزمین پرپٹخ دیا، پھراسے چھت سےنیچے پھینک دیا۔

Oct 09, 2019 01:43 PM IST | Updated on: Oct 09, 2019 01:43 PM IST
بیٹی پیدا ہونے سے خوش نہیں تھا شرابی باپ، 4 سال کی بیٹی کو پیٹ پیٹ کرمارڈالا

نشے میں دھت ہوکر ملزم باپ نے بچی کو بے رحمی سے پیٹا۔

راجستھان کےچتوڑگڑھ میں برائی پراچھائی کی جیت کےتہواردشہرہ کےدن انسانیت کو شرمسارکرنے والا حادثہ سامنےآیا ہے۔ یہاں ایک شرابی باپ نےنشےمیں دھت ہوکراپنے چار سال کی بیٹی کا پیٹ پیٹ کرقتل کردیا۔ حادثہ ضلع کے راوت بھاٹا قصبے کا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھولا رام نام کےایک شرابی شخص نے چارسال کی اپنی معصوم بیٹی کی بے رحمی سے پٹائی۔ بچی کوسنگین حالت میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹرلے جایا گیا، جہاں اس کی موت ہوگئی۔

بیوی کو شراب کے نشے میں دیتا تھا طعنہ

Loading...

بچی کی ماں رانونےبتایا کہ اسےدوبیٹیاں ہونےکی وجہ سےاس کا شرابی باپ اکثراسے طعنےدیتا تھا اوربیٹےکا مطالبہ کرتا تھا۔ حادثہ والےدن ملزم نے شراب کےنشےمیں دھت ہو کربچی کوپہلےتواٹھا اٹھا کرزمین پرپٹخا، پھراسےچھت سےنیچے پھینک دیا۔ اتنے پربھی اس کا نشہ ختم نہیں ہوا، اس نے بے رحمی سے بچی کا گلا بھی دبا دیا۔

اسپتال میں پولیس کو شرابی باپ کی حیوانیت کے بارے میں بتاتی مردہ بچی کی ماں۔ اسپتال میں پولیس کو شرابی باپ کی حیوانیت کے بارے میں بتاتی مردہ بچی کی ماں۔

ملزم کے خلاف معاملہ درج

بچی کی ماں رانو نےبتایا کہ اس نے پڑوسیوں کی مدد سے اپنےشوہرکی گرفت سے بڑی مشکل سے بچی کوچھڑا کربھاگی اوراسپتال پہنچی۔ ڈاکٹروں کی کافی کوشش کےبعد علاج کےدوران معصوم بچی کی موت ہوگئی۔ پولیس نے مردہ بچی کی ماں کی شکایت کی بنیاد پر ملزم کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے اورجانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔

Loading...