نشے کی حالت میں شوہر نے بیوی سے اتروائے کپڑے، برہنہ کرکے گھر سے نکالا، پھر ہوا یہ۔۔۔

خاتون کی شکایت کےمطابق اگست 2018 میں ملزم نے بیوی کو برہنہ کرکے پہلے پیٹا اور اس کے بعد گھر سے نکال دیا۔

Jul 11, 2019 10:45 AM IST | Updated on: Jul 11, 2019 11:17 AM IST
نشے کی حالت میں شوہر نے بیوی سے اتروائے کپڑے، برہنہ کرکے گھر سے نکالا، پھر ہوا یہ۔۔۔

علامتی تصویر

چھتیس گڑھ کے درگ ضلع کے بھلائی میں ایک بیوی نے اپنے شوہر کے خلاف ظلم کرنے کا معاملہ درج کرایا ہے۔ خاتون کا الزام ہے کہ اس کا شوہر زیادہ تر نشے میں رہتا ہے۔ شراب اور گانجا کے نشے میں آئے دن اسے مارتا پیٹتا ہے۔ شکایت کے مطابق ایک دن تو ملزم نے نشے کی حالت میں بیوی کو گھر سے نکال دیا۔ الزام ہے کہ شخص نے گھر سے نکالنے سے پہلے بیوی کو برہنہ کردیا تھا۔

معاملہ بھلائی کے مہیلا تھانے میں درج کرایا گیا ہے۔ خاتون کی شکایت کےمطابق اگست 2018 میں ملزم نے بیوی کو برہنہ کرکے پہلے پیٹا اور اس کے بعد گھر سے  نکال دیا۔ متاثرہ نے اپنے پڑوسی سے کپڑے مانگ کر پہنے اور والد کو فون کرکے واقعے کی جانکاری دی۔ اس کے بعد یہ معاملہ تھانے تک پہنچا اور طویل کاؤنسلنگ کےبعد 3 جولائی 2019 کو ملزم کے خلاف معاملہ درج کیا گیا۔۔

پولیس سے ملی اطلاعات کے مطابق متاثرہ خاتون کی شادی مئی 2018 میں ہوئی تھی۔ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہر عادتا نشہ کرتا ہے۔ وہ روزانہ شراب پی کر ان کے ساتھ مار پیٹ کرتا تھا۔ خاتون نے الزام لگایا کہ سٹہ کھیلنے کیلئے شوہر نے ان کا منگل سوتر تک لے لیا۔ اس کی مخالفت کرنے پر ان کے ساتھ مارپیٹ بھی کی گئی۔ الزام ہے کہ 21 اگست 2018 کو ملزم نشے میں گھر پہنچا اوران کو برہنہ کرکے پیٹا۔ اس کے بعد ملزم نے انہیں بغیر کپڑوں کے ہی گھر سے  نکال دیا۔

معاملہ مہیلا تھانے میں درج ہے ۔ جس پر پولیس نے دونوں فریق کے درمیان کاؤنسلنگ کی۔ کاؤنسلنگ میں خاتون نے ملزم کے ساتھ رہنے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم شوہر کے خلاف جہیز کیلئے پریشان کرنے کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔

Loading...

Loading...