ماونوازوں نے لاتیہار میں ٹرین کی پٹری کو بم سے اڑایا

ماونوازوں نے منگل کی دیر شام لاتیہار کے پاس ریل ٹریک کو اڑا دیا جس سے پلامو ایکسپریس پٹری سے اتر گئی۔

Jun 24, 2015 01:10 PM IST | Updated on: Jul 01, 2015 02:37 PM IST
ماونوازوں نے لاتیہار میں ٹرین کی پٹری کو بم سے اڑایا

ماونوازوں نے منگل کی دیر شام لاتیہار کے پاس ریل ٹریک کو اڑا دیا جس سے پلامو ایکسپریس پٹری سے اتر گئی۔ تاہم اس واقعہ میں کسی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے۔ چھپادوہار ریلوے اسٹیشن کے ماسٹر آر پی بھاگوتیا نے کہا کہ دھماکے کے بعد برکاکنا سے پٹنہ جا رہی ٹرین کا انجن اور اس کے تین ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ پلامو رینج پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ساکیت کمار سنگھ نے کہا کہ اس واقعہ میں کسی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے۔ اسٹیشن ماسٹر نے کہا کہ چھپادوہار اور بارواڈیہہ اسٹیشنوں کے درمیان کچلا گاوں کے قریب یہ دھماکے رات تقریباً آٹھ بجے ہوئے۔ سی پی آئی، ماونواز نے ۹ جون کو پلامو ضلع میں اس کے کارکنوں کو ہلاک کئے جانے کی مخالفت میں بہار اور جھارکھنڈ میں منگل کو چوبیس گھنٹے کے بند کا اعلان کیا تھا۔ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ماونوازوں نے تقریباً ۱۰ میٹر تک کئی دھماکے کر کے ریلوے کی پٹری کو اڑا دیا ہے۔ اطلاع کے مطابق، پٹریوں کی مرمت کا کام شروع ہو گیا ہے اور جلد ہی حالات معمول پر آ جائیں گے۔

Loading...

Loading...