
پانچ سال کی بچی سے آبروریزی
قنوج: اترپردیش کے قنوج میں آبروریزی کا شرمسارکرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک معمرشخص نے پانچ سال کی معصوم بچی کی ساتھ آبروریزی کی۔ بچی کے شورمچانے پرگاؤں کےلوگ موقع پرپہنچ گئے۔ بھیڑجمع ہوتے ہوئے دیکھ کرملزم موقع سے فرارہوگیا۔
یہ پورا معاملہ تروا کوتوالی علاقہ کے ایک گاؤں کا ہے۔ ایک بچی سڑک پرکھیل رہی تھی، تبھی گاؤں کے ایک سن رسیدہ شخص نے ٹافی کا لالچ دیا اوراس کو اپنے کمرے میں لے کر چلا گیا۔ ہوس میں اندھا یہ سن رسیدہ شخص بچی کے ساتھ آبروریزی کرنے لگا۔ بچی نے بچنےکے لئے زورزور سے چلانا شروع کردیا۔
آوازسن کرگاؤں والے موقع پرپہنچ گئےاورمعصوم بچی کوبچالیا۔ اہل خانہ نے بزرگ شخص کے خلاف تروا کوتوالی میں شکایت درج کروائی، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لےکرمعصوم بچی کومیڈیکل چیک اپ کے لئے اسپتال بھیج دیا۔