مشہور ڈائریکٹر کے بیٹے پر 6 سال کے بچے کو غلط طریقے سے چھونے کا الزام

سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ بچوں کو جنسی جرائم سے تحفظ دلانے کے تعلق سے پاکسو ایکٹ کی دفعات کے تحت ملزم کے خلاف معمالہ درج کیا گیا ہے معاملے کی جانچ جاری ہے۔

Sep 12, 2019 02:58 PM IST | Updated on: Sep 12, 2019 02:58 PM IST
مشہور ڈائریکٹر کے بیٹے پر 6 سال کے بچے کو غلط طریقے سے چھونے کا الزام

علامتی تصویر

مشہور ٹی وی سیریل چندر کانتا کی ڈائریکٹر نیرجا گلیری کے بیٹے کے خلاف دہلی کے لودھی گارڈن میں 6 سال کے بچے کو غلط طریقے سے چھونے کے الزام میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس کی جانکاری دی۔

پولیس نے بتایا کہ جانچ میں اس بات کا پتہ چلا ہے کہ 45سالہ یہ ملزم دماغی طور پرغیرمستحکم ہے لیکن صرف طبی معاینہ کے بعد ہی اس کی تصدیق ہوپائے گی۔

بچے کے وکیل والد نے شکایت میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ واقعی اتوار کی صبح ہوا جب دونوں سیر یعنی ٹہلنے کیلئے باغ میں گئے تھے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ وہ اپنے کار سے کچھ لینے گئے تھے کہ ملزم نے بچے کو پکڑ لیا اور غلط طریقے سے اسے چومنے لگا۔ جیسے ہی والد واپس موقع پر آئے انہوں نےپولیس کو بلایا۔

Loading...

سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ بچوں کو جنسی جرائم سے تحفظ دلانے کے تعلق سے پاکسو ایکٹ کی دفعات کے تحت ملزم کے خلاف معمالہ درج کیا گیا ہے معاملے کی جانچ جاری ہے۔

 

Loading...