مہاراشٹر : طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں کانگریس کا سابق ایم ایل اے گرفتار

کانگریس کے ایک سابق ایم ایل کو پولیس نے منگل کو ایک میڈیکل طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور جسمانی استحصال کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ۔

May 21, 2019 10:13 PM IST | Updated on: May 21, 2019 10:13 PM IST
مہاراشٹر : طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں کانگریس کا سابق ایم ایل اے گرفتار

علامتی تصویر

کانگریس کے ایک سابق ایم ایل کو پولیس نے منگل کو ایک میڈیکل طالبہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور جسمانی استحصال کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ۔ مہاراشٹر کے چندر پور ضلع میں پولیس نے اس کارروائی کو انجام دیا ۔ ملزم کی شناخت سابق ایم ایل اے سبھاش دھوتے کے طور پر ہوئی ہے ۔ اس کا بھائی ارون دھوتے راجورا میونسپلٹی کاونسل کا صدر ہے اور اس کے خلاف بھی لڑکی نے چھیڑ چھاڑ اور استحصال کا معاملہ درج کروایا ہے ۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم سبھاش راجورا میں کلیان نرسنگ انسٹی ٹیوٹ کا صدر ہے جبکہ ارون اس ادارہ کا سکریٹری ہے ۔ پولیس کے مطابق متاثرہ نے اپنی شکایت میں بتایا کہ گزشتہ سال اس پر انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل نے جسمانی تعلقات قائم کرنے کیلئے دباو بنایا تھا ۔ جب اس نے اس بات کی مخالفت کی تو اس کو انسٹی ٹیوٹ سے باہر نکال دیا گیا ۔ طالبہ نے بتایا کہ جب اس نے اس سلسلہ میں سبھاش سے شکایت کی تو اس نے پرنسپل کے خلاف کارروائی نہیں کی ۔

Loading...

متاثرہ نے بتایا کہ اپریل میں انسٹی ٹیوٹ کی دو لڑکیوں کے ساتھ جنسی استحصال کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سبھاش نے اس پر بھی نظر رکھنی شروع کردی اور ایک شخص اس کا ہر وقت پیچھا کرنے لگا ۔ اس کے بعد متاثرہ نے ارون ، سبھاش اور پرنسپل کے خلاف معاملہ درج کروایا ۔

Loading...