بیٹی نےکی آبروریزی کی شکایت تودرندہ باپ نے50 ہزارمیں کرلیا ملزم سے بیٹی کی عزت کا سودا

بتایا جارہا ہے کہ اس میں لڑکی کے باپ کی رضامندی تھی۔ اپنے ساتھ ہوئے ظلم سے پریشان متاثرہ لڑکی نے ایس ایس پی دنیش کمارسے ملاقات کرکے انصاف کی گہارلگائی ہے۔

Oct 06, 2019 03:11 PM IST | Updated on: Oct 06, 2019 03:11 PM IST
بیٹی نےکی آبروریزی کی شکایت تودرندہ باپ نے50 ہزارمیں کرلیا ملزم سے بیٹی کی عزت کا سودا

آبروریزی متاثرہ لڑکی نےایس ایس پی دنیش کمارسے ملاقات کرکے انصاف کی گہارلگائی ہے۔

اترپردیش کے سہارنپورمیں ایک  بیٹی کے باپ  کی ایسی سچائی سامنے آئی ہے، جس کو سن کرآپ حیران رہ جائیں گے۔ اس درندہ صفت باپ نےاپنی بیٹی کی آبروریزی ہونے پرملزم کے خلاف پولیس معاملہ درج کرانے کے بجائے 50 ہزارروپئےلےکرملزم کو چھوڑ دیا۔ اتنا ہی نہیں اس باپ نےآبروریزی کے معاملے میں دوسرے نوجوان کو بھی سازش کرکے پھنسا دیا۔ اس کے بعد بھی آبروریزی کے ملزم نے نابالغ لڑکی کواپنے ساتھ رکھا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس میں لڑکی کے باپ کی رضامندی تھی۔ اپنے ساتھ ہوئےظلم سے پریشان متاثرہ لڑکی نے ایس ایس پی دنیش کمارسے ملاقات کرکے انصاف کی گہارلگائی ہے۔

ملزم نے باغ میں کی آبروریزی

Loading...

دیہات کوتوالی علاقہ کےایک گاؤں کی رہنے والی 16 سالہ متاثرہ لڑکی کےمطابق 30 اپریل کوگاؤں کے ہی ایک نوجوان نے بہانے سے باغ میں لے جاکراس کے ساتھ آبروریزی کی۔ اس کے بعد نابالغ نےجب گھرلوٹ کرباپ کوحادثہ کے بارے میں بتایا تو باپ نےپولیس میں شکایت نہ کرکےملزم سے پچاس ہزارروپئے لےکربیٹی کا سودا کرلیا۔ اس کےبعد گاؤں کے ہی دوسرے نوجوان کے خلاف آبروریزی کا جھوٹا مقدمہ بھی درج کرا دیا۔

متاثرہ کا یہ ہے الزام

لڑکی کا الزام ہےکہ اس کے بعد داروغہ نے بھی اس کے باپ  اورملزم سے ملی بھگت کرکے زبردستی عدالت میں اس کےغلط بیان درج کرادیئے۔ اس کے بعد ملزم اسے زبردستی اپنے ساتھ رامپورمنیہاران میں ایک رشتہ دارکےگھرلےگیا، جہاں سے متاثرہ کسی طرح بھاگی، لیکن ملزم نےاسے کورٹ روڈ سے پکڑلیا اورپھراپنے رشتہ دارکے گھرلےگیا۔

متاثرہ نے ملزمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا

متاثرہ کا کہنا ہے کہ وہ دوسری بارکسی طرح سے ملزم کی گرفت سے نکل کربھاگی ہے۔ اس نے ایس ایس پی کو دی درخواست میں ملزم اوراپنے باپ کے ساتھ ساتھ متعلقہ داروغہ سے جان کو خطرہ بتایا ہے۔ ساتھ ہی متاثرہ نے ملزمین کے خلاف مناسب کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کی شکایت پرایس ایس پی نے خاتون تھانہ پولیس کومعاملہ کی جانچ کرکے مناسب کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

دیویش تیاگی کی رپورٹ

Loading...