مظفرنگر: خاتون لیڈرسے چھیڑچھاڑ اورآبروریزی کی کوشش میں بی جے پی لیڈرکے خلاف معاملہ درج

بی جے پی کی خاتون لیڈرکا الزام ہےکہ گریجویٹ ووٹ بنانےکےنام پربی جے پی لیڈرآشیش جین اس کےگھرپہنچے۔ یہاں پربی جے پی لیڈرنےاس کےساتھ چھیڑ چھاڑکرتے ہوئے آبروریزی کرنےکی کوشش کی۔

Nov 05, 2019 05:10 PM IST | Updated on: Nov 05, 2019 05:50 PM IST
مظفرنگر: خاتون لیڈرسے چھیڑچھاڑ اورآبروریزی کی کوشش میں بی جے پی لیڈرکے خلاف معاملہ درج

مظفرنگرکے ایس پی دیہات نیپال سنگھ نےکہا کہ معاملے میں تحریرکی بنیاد معاملہ درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مظفرنگر: اترپردیش کےمظفرنگرمیں بی جے پی کی خاتون لیڈرنےاپنی ہی پارٹی کےایک لیڈرپرچھیڑچھاڑاورآبروریزی کی کوشش کرنےکاالزام عائد کیا ہے۔ بی جے پی لیڈرنے کوتوالی میں ملزم بی جے پی لیڈرکے خلاف تحریردے کرکارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے بی جے پی خاتون لیڈرکی تحریرکی بنیاد پرمقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

گریجویٹ بنانے کے نام پرپہنچے تھے خاتون لیڈرکے گھر 

Loading...

دراصل معاملہ بڑھانہ تھانےعلاقےکا ہے، جہاں ایک بی جے پی لیڈرنےاپنی ہی پارٹی کے لیڈرپرچھیڑچھاڑجیسےکئی سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ بی جے پی کی خاتون لیڈرکا الزام ہے کہ گریجویٹ ووٹ بنانے کے نام پر بی جے پی لیڈر آشیش جین اس کےگھرپہنچے۔ یہاں پر بی جے پی لیڈرنے بی جے پی کی خاتون لیڈرکے ساتھ چھیڑ چھاڑکرتےہوئےآبروریزی کرنے کی کوشش کی۔

میڈیکل چیک اپ کے بعد کیا گیا کیس درج

متاثرہ بی جےپی خاتون لیڈرنےایک تحریربڑھانہ پولیس کودے کرکارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے متاثرہ کا میڈیکل چیکپ کراکرمتعلقہ دفعات (سیکشن) میں مقدمہ درج کرلیا ہےاورمعاملے کی جانچ کرکےکارروائی میں مصروف ہوگئی ہے۔ معاملے سے متعلق مظفرنگرکےایس پی دیہات نیپال سنگھ نےکہا کہ معاملے میں تحریرکی بنیاد پرمعاملہ درج کرنےکا حکم دیا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

بنیش پوار کی رپورٹ

Loading...