معصوم بچی سے عصمت دری کرکے بلیڈ سے بازووں پرکیا 50 بارحملہ، 4 ملزمین کو گرفتار کرنے میں پولیس کامیاب

Sep 06, 2018 03:29 PM IST | Updated on: Sep 06, 2018 03:31 PM IST
معصوم بچی سے عصمت دری کرکے بلیڈ سے بازووں پرکیا 50 بارحملہ، 4 ملزمین کو گرفتار کرنے میں پولیس کامیاب

معصوم بچی کے ساتھ عصمت دری کرنے والے ملزمین گرفتار۔

یمنا نگر میں 13 سال کی معصوم سے عصمت دری کے معاملے میں پولیس نے 4 ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اس معمالے میں دو ملزمین ابھی بھی پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔ واضح رہے کہ 3 سال کی معصوم سے 6 نوجوانوں نےعصمت دری کی واردات کوانجام دیا تھا۔

ملزمین نے معصوم  کے ذریعہ مخالفت کرنے پر اس کی بازووں میں بلیڈ سے 50 بار حملے بھی کئے تھے۔ خون سےلت پت معصوم دیر رات گھر پہنچی اوراہل خانہ کو آپ بیتی بتائی۔ متاثرہ کے اہل خانہ نے اس کی شکایت پولیس کو دی۔

Loading...

پولیس نے متاثرہ کا میڈیکل کرانے کے بعد مجسٹریٹ کے سامنے اس نے بیان درج کروائے۔ واردات کو انجام دینے والے پانچوں ملزم رشتے میں متاثرہ کے بھائی لگتے ہیں۔ فی الحال پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

معصوم کو یہ تو سمجھ نہیں تھی کہ اس کے ساتھ ایسا کیوں ہوا۔ حالانکہ واردات کو انجام دینے ولاے اس کے رشتے میں بھائی لگتے تھے جبکہ ایک لڑکا باہر کا تھا۔ لڑکی اپنے درندے بھائیوں کو تو پہچانتی تھی، لیکن اس حیوان کو نہیں پہچانتی جو ان سب کو کیفے میں لے کر گیا تھا۔ لڑکی نے پولیس کو اپنے ساتھ ہوئی پوری کہانی سنادی، جو کہ حیران کردینے والی تھی۔

Loading...