سورت: 14 سالہ لڑکے کا مساج پارلرمیں لڑکی کے ساتھ بنایا گیا عریاں ویڈیو، پھرہوا یہ انکشاف

گجرات کےسورت شہرمیں، ایک 14 سالہ لڑکا اپنے ہی دوستوں کی سازش کا شکارہوگیا۔ دراصل،نابالغ لڑکے کا دوست اسے ایک مساج پارلر لے گیا ، جہاں اس کی لڑکی کے ساتھ عریاں ویڈیوبنایاگیا۔

Sep 23, 2019 07:48 PM IST | Updated on: Sep 23, 2019 07:48 PM IST
سورت: 14 سالہ لڑکے کا مساج پارلرمیں لڑکی کے ساتھ بنایا گیا عریاں ویڈیو، پھرہوا یہ انکشاف

علامتی تصویر

گجرات کےسورت شہرمیں، ایک 14 سالہ لڑکا اپنے ہی دوستوں کی سازش کا شکارہوگیا۔ دراصل،نابالغ لڑکے کا دوست اسے ایک مساج پارلر لے گیا ، جہاں اس کی لڑکی کے ساتھ عریاں ویڈیوبنایاگیا۔ ویڈیو بنانے کے بعد، ان دوستوں نے اسے وائرل کرنے کی دھمکی دے کر14 سالہ لڑکے سے 8 لاکھ روپئے حاصل کیے۔ پولیس نے اس معاملے میں بلیک میل کرنے والے تین لڑکوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ سنسنی خیزواقعہ سورت کے علاقے پوناگون کاہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ لڑکے کے والد کو پیسے کی ضرورت تھی اور اس نے اسے الماری کھولتے ہوئے دیکھا۔ لیکن الماری دیکھ کراس کے ہوش اڑ گئے۔ الماری میں رکھے 8 لاکھ روپئےغائب تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ 8 لاکھ روپے ان کی زندگی کا پورا سرمایہ تھا، لیکن بیٹے نے وقفے وقفے سے پورے 8 لاکھ روپئے بلیک میل کرنے والے تین لڑکوں کے حوالے کردیا۔

Loading...

لڑکی کے ساتھ بنایا گیاعریاں ویڈیو

جب باپ نے بیٹے سے برہم کا اظہار کرتے ہوئے سختی سے پوچھا تومتاثرہ لڑکے نے اپنے دوستوں کی سازش کا انکشاف کیا۔ اس نے بتایا کہ اس کے دوست اسے مساج پارلر پرلے گئے۔ وہیں،اس کی مالیش کروانے کے نام پرلڑکی کے ساتھ عریاں ویڈیوبنایاگیا۔ ویڈیوکی مدد سے، دوستوں نے اس سے رقم کا مطالبہ کرنا شروع کردیا۔ لڑکے نے بتایا کہ اس نے وقفے وقفے سے اپنے دوستوں کو8 لاکھ روپے ادا کردیئے۔

پورے معاملے میں اب تک 3ملزمین گرفتار، لڑکی فرار

لڑکے کی جانب سے پورے معاملے کے انکشاف کے بعد ہل خانہ نے تھانے میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 بلیک میل کرنے والے لڑکوں کوگرفتارکرلیا ، جبکہ اس معاملے میں ملزم لڑکی فرار بتائی جارہی ہے۔ساتھ ساتھ ہی پولیس یہ بھی تحقیق کررہی ہے کہ اس نابالغ کے علاوہ اور بھی کتنے لوگوں کا شکاربنایا گیا۔

 مساج پارلر کے نام پرچل رہاتھا جسم فروشی کا کاروبار

گجرات پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا جارہا ہے کہ اس علاقے میں مساج پارلر کی آڑ میں جسم فروشی کا کاروبار بھی چلایاجارہاتھا۔پولیس کی کارروائی کے بعد سے ہی مساج پارلر سینٹر بند کردیا گیا ہے۔ پولیس مساج پارلرکے مالک کی بھی تلاش کررہی ہے۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ اس سپاسینٹر میں کئی اورلڑکوں کو بھی شکار بنایاگیاہے تاہم بدنامی کے خوف سے کس نے شکایت درج نہیں کرروائی ہے۔

Loading...