مساج سینٹر میں لڑکی سے مساج کرا رہا تھا لڑکا، دوستوں نے بنا لیا نیوڈ ویڈیو

یہ سنسنی خیز واردات سورت کے پونا گاؤں علاقے کی ہے۔ یہ معاملہ تب اجاگر ہوا جب متاثرہ لڑکے کے والد کو پیسوں کی ضرورت پڑی اور انہوں نے اپنی الماری کھول کر دیکھا لیکن الماری کھولتے ہی ان کے ہوش اڑ گئے۔

Sep 24, 2019 03:22 PM IST | Updated on: Sep 24, 2019 03:22 PM IST
مساج سینٹر میں لڑکی سے مساج کرا رہا تھا لڑکا، دوستوں نے بنا لیا نیوڈ ویڈیو

مساج سینٹر میں دوستوں نے لڑکے کا بنایا نیوڈ ویڈیو

گجرات کے سورت میں ایک 14 سال کا لڑکا اپنے ہی دوستوں کی سازش کا شکار ہوگیا۔ دراصل نابالغ لڑکے کے دوست اسے ایک مساج سینٹر میں لیکر گئے جہاں لڑکی کے ساتھ اس کا فحش ویڈیو بنا لیا۔ ویڈیو بنانے کے بعد ان دوستوں نے اسے وائرل کرنے کی دھمکی دیکر لڑکے سے 8 لاکھ روپئے اینٹھ لئے۔ پولیس نے اس معاملے میں بلیک میل کرنے والے تین لڑکوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ سنسنی خیز واردات سورت کے پونا گاؤں علاقے کی ہے۔ یہ معاملہ تب اجاگر ہوا جب متاثرہ لڑکے کے والد کو پیسوں کی ضرورت پڑی اور انہوں نے اپنی الماری کھول کر دیکھا لیکن الماری کھولتے ہی ان کے ہوش اڑ گئے۔ الماری میں رکھے 8 لاکھ روپئے غائب تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہی 8 لاکھ روپئے ان کی زندگی کی پوری جمع پونجی تھی لیکن بیٹے نے دھیرے۔دھیرے کر بلیک میل کرنے والوں کو پوری جمع پونجی دے دی۔

لڑکی کے ساتھ بنایا نیوڈ ویڈیو۔۔

والد نے جب بیٹے سے سختی سے پوچھا تو اس نے دوستوں کی سازش کا انکشاف کردیا۔ اس نے بتایا کہ اس کے دوست اسے اسپا (مساج سینٹر) لیکر گئے تھے۔ وہاں انہوں نے مساج کرنے والی لڑکی کے ساتھ اس کا  نیوڈ ویڈیو بنا لیا۔ ویڈیو کے سہارے اس سے پیسے کی ڈیمانڈ کرنے لگے۔ لڑکے نے بتایا کہ اس نے دھیرے۔دھیرے کرکے 8 لاکھ روپئے اپنے دوستوں کو دے دئے۔

Loading...

اس کے بعد اہل خانہ نے اس کی شکایت پولیس تھانے میں درج کرائی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلیک میل کرنے والے تین لڑکوں کو گرفتار کرلیا جبکہ اس معاملے میں ایک خاتون ملزم فرار ہے۔ پولیس اب ساتھ میں یہ بھی جانچ کر رہی ہے کہ اس نابالغ کے علاوہ یہ لوگ کتنے اور لوگوں کو شکار بنا چکے ہیں۔

 

Loading...