پہلے بنائی کسنگ ویڈیو پھر دوستوں نے گروپ سیکس کے لئے کیا بلیک میل تولڑکی نےکیا کچھ ایسا اڑجائیں گےہوش

سونل نے اپنے خودکشی نوٹ میں لکھا ہے کہ جتیندر نے کچھ دن پہلےاس کی کسنگ ویڈیو بنا لی تھی۔ اس ویڈیو کو بنانے کے بعد جتیندر اسے بلیک میل کرنے لگا۔ متاثرہ نے بتایا جتیندر نے اس کی ویڈیو دوستوں کو دکھادی۔ جس کے بعد سبھی دوست گروپ سیکس کیلئے بلیک میل کرنے لگے۔

Oct 12, 2019 05:55 PM IST | Updated on: Oct 12, 2019 06:08 PM IST
پہلے بنائی کسنگ ویڈیو پھر دوستوں نے گروپ سیکس کے لئے کیا بلیک میل تولڑکی نےکیا کچھ ایسا اڑجائیں گےہوش

علامتی تصویر

گجرات کے راج کوٹ میں دوستوں نے ایک 20 سال کی لڑکی کو گروپ سیکس کیلئے  بلیک میل کیا تو اس نے آگ لگاکر خودکشی کر لی۔ واقعہ کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے لڑکی کو فوراً نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا جہاں کچھ دیر علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ مہلوک کی پہچان سونل وورا کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس اس معاملے میں دوملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

جانکاری کے مطابق سونل کو بلیک میل کرنے والے ملزموں کی پہچان جتیندر مک وانا، راہل وورا، اکھل پرمار اور گوری ابھاڈیا کے طور پر ہوئی ہے۔ سونل نے اپنے خودکشی نوٹ میں لکھا ہے کہ جتیندر نے کچھ دن پہلےاس کی کسنگ ویڈیو بنا لی تھی۔ اس ویڈیو کو بنانے کے بعد جتیندر اسے بلیک میل کرنے لگا۔ متاثرہ نے بتایا جتیندر نے اس کی ویڈیو دوستوں کو دکھادی۔ جس کے بعد سبھی دوست گروپ سیکس کیلئے بلیک میل کرنے لگے۔ بتایا جاتا ہے کہ گوری جو سونل کی دوست تھی اس نے بھی پورے واقعے میں ملزموں کی مدد کی۔

پولیس نے ملزم راہل اور گوری کو گرفتار کر لیا ہے اور دوسرے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ سونل گرلس اسکول میں 12 ویں کی طالبہ تھی۔ پولیس نے بتایا کہ سونل کے والد راج مستری کا کام کرتے ہیں۔ جبکہ اس کی ماں ایک فیکٹری میں مزدور ہیں۔ سونل کے والدین جب کام پر گئے ہوئےتھے تبھی سونل نے اپنے اوپر تیل چھڑک کر آگ لگالی۔

Loading...

Loading...