سہارنپور: دوا خرید کرلوٹ رہی خاتون کے ساتھ کھیت میں اجتماعی آبروریزی، دوملزمین گرفتار

ایس پی (دیہات) ودیا ساگرمشرا نےبتایا کہ گنگوہ میں ایک شادی شدہ خاتون ڈاکٹرکے یہاں سے دوا لےکرلوٹ رہی تھی۔ راستے میں تین نوجوان اسےزبردستی کھینچ کرکھیت میں لے گئے اور وہاں اس کے ساتھ آبروریزی کی۔

Nov 17, 2019 01:54 PM IST | Updated on: Nov 17, 2019 01:57 PM IST
سہارنپور: دوا خرید کرلوٹ رہی خاتون کے ساتھ کھیت میں اجتماعی آبروریزی، دوملزمین گرفتار

سہارنپورمیں شادی شدہ خاتون کے ساتھ آبروریزی۔ علامتی تصویر

سہارنپور: اترپردیش میں خواتین کے خلاف جرائم کے معاملے رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ سہارنپورمیں شادی شدہ خاتون کے ساتھ مبینہ طورپرآبرورویزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ ضلع کے گنگوہ تھانہ علاقے کا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہات) ودیا ساگرمشرا نے بتایا کہ گنگوہ میں ایک شادی شدہ خاتون ڈاکٹرکے یہاں سے دوا لے کر لوٹ رہی تھی۔ راستے میں تین نوجوان اسے زبردستی کھینچ کرکھیت میں لے گئے اوروہاں اس کے ساتھ آبروریزی کی۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ نے تین لوگوں کونامزد کرتے ہوئے تھانے میں تحریردی ہے۔ پولیس نے متاثرہ کومیڈیکل جانچ کے لئے بھیج دیا ہے۔

متاثرہ کی شکایت پرپولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمین کوگرفتارکرلیا ہے۔ ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ پولیس فرارتیسرے ملزم کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے۔

Loading...

نوئیڈا میں ایک لڑکی کی آبروریزی

واضح رہے کہ اسی ہفتے دہلی سے متصل نوئیڈا کے سیکٹر20 تھانہ علاقے میں ایک لڑکی کے ساتھ آبرورریزی کی گئی تھی۔ متاثرہ کی شکایت کے بعد پولیس نے ملزم وویک کمار سنگھ کوگرفتارکرلیا تھا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس نے لڑکی کے ساتھ ہوٹل کے کمرے میں آبروریزی کی تھی۔ تھانہ سیکٹر 20 کے انچارج انسپکٹرراجویرسنگھ چوہان نے بتایا کہ پیشے سے انجینئرلڑکی نے 6 دن پہلے ہی تھانے میں رپورٹ درج کرائی تھی۔

Loading...