الورمیں نابالغ کی اجتماعی آبروریزی، فحش تصاویر سوشل میڈیا پروائرل

راجستھان کے الورضلع پرایک بارپھر بدنامی کا داغ لگا ہے۔ یہاں تھانہ غازی اجتماعی آبروریزی کے بعد اب بڑودہ میو تھانہ علاقے میں ایک لڑکی کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کرکے اس کے تصویریں وائرل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

Jul 28, 2019 04:38 PM IST | Updated on: Jul 28, 2019 04:57 PM IST
الورمیں نابالغ کی اجتماعی آبروریزی، فحش تصاویر سوشل میڈیا پروائرل

الوراجتماعی آبروریزی متاثرہ کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

راجستھان کےالورضلع کے تھانہ غازی اجتماعی آبروریزی معاملے کے بعد اب بڑودہ میو تھانہ علاقے میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کرکےاس کی فحش تصویریں وائرل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ معاملہ تقریباً 11 دن پہلےکا بتایا جارہا ہے۔ اس سے متعلق متاثرہ کی ماں نے چاروں لوگوں کے خلاف معاملہ درج کرایا ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔

بڑودہ میوتھانے میں درج رپورٹ کے مطابق واردات 17 جولائی کوہوئی تھی۔ یہاں ایک گاوں کی 14 سالہ بچی کودوپہرمیں تقریباً 12 بجےاس کے پڑوس کی رہنے والی جیکم کی بیوی رونق اپنےگھربلا کرلےگئی تھی۔ وہاں رونق نے اپنے گھرمیں لڑکی کو پہلے سے سیڑھیوں پربیٹھےاپنے جاننے والے راہل کے سپرد کردیا۔ اس کے بعد راہل نے مبینہ طورپرلڑکی سے آبروریزی کی۔ اس دوران جیکم پہلے سے چھت پرموجود تھا۔ اس نےاس دوران موبائل سے لڑکی کی فحش تصاویرکھینچ لی اورویڈیو بھی بنا لیا۔

Loading...

پڑوسن رونق نے ملزمین کا پورا ساتھ دیا

پولیس میں درج شکایت کے مطابق لڑکی سےآبروریزی کرنے کے بعد راہل چلا گیا۔ اس کے بعد جیکم نے آکرلڑکی کو دھمکایا اورفحش تصاویر دکھا کراس سے ریپ کیا۔ جیکم کی بیوی رونق نےبھی ملزمین کا پورا ساتھ دیا۔ رونق نے لڑکی کودھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حادثہ کے بارے میں کسی کو کچھ مت بتانا۔ ورنہ اس کی فحش تصاویرواٹس اپ پروائرل کرکے بدنام کر دیا جائے گا۔ اس سے لڑکی ڈرگئی اورخاموش ہوگئی۔

عمران نے بھی متاثرہ کو دھمکایا

اس کے چارپانچ دن بعد متاثرہ کوراستے میں گھنٹولی عرف عمران ملا۔ اس نے بھی متاثرہ کو اکیلے میں آکرملنے کےلئےدھمکایا۔ عمران نے متاثرہ کو کہا کہ جیکم کے ذریعہ کھینچی گئی فحش تصویریں اس کے پاس ہیں۔ اگروہ نہیں آئی توانہیں وائرل کردے گا۔ لیکن جب متاثرہ نے عمران سےملنے سےانکارکردیا تو اس نے فحش تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل کردیئے۔

سوشل میڈیا کے ذریعہ ہی اہل خانہ کو حادثہ کا پتہ چلا

وائرل تصویریں جب سوشل میڈیا کے ذریعہ متاثرہ کے چچا زاد بھائی کے پاس پہنچیں تواہل خانہ کوحادثہ کا پتہ چلا۔ اس پرانہوں نے متاثرہ سے پوچھ گچھ کی تواس نے پوری آپ بیتی بتائی۔ اس کے بعد متاثرہ کے اہل خانہ نے ہفتہ کوتھانے پہنچ کرملزمین کے خلاف معاملہ درج کرایا۔ بڑودہ میوتھانہ انچارج دنیش مینا نےبتایا کہ اس معاملے میں چارلوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ان میں راہل اورجیکم کے خلاف آبروریزی، رونق کے خلاف مدد کرنےاورعمران کے خلاف آئی ٹی ایکٹ اوربلیک میل کرنےاورریپ کی کوشش کرنےکا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ متاثرہ کا میڈیکل کرایا جارہا ہے۔ جانچ لکشمن گڑھ ڈی ایس پی اوم پرکاش مینا کررہے ہیں۔

Loading...