بہنوئی کوپیڑسے باندھ کر6 لوگوں نےکی سالی کی آبروریزی، ویڈیو بناکرکردیا وائرل

کہا جارہا ہےکہ 24 سال کی ایک خاتون اپنےبہنوئی کے ساتھ رشتہ دارکےگھرجارہی تھی، تبھی راستےمیں 6 نوجوانوں نےہتھیاردکھا کرانہیں روک لیا اوراجتماعی آبروریزی کی۔

Nov 02, 2019 06:02 PM IST | Updated on: Nov 02, 2019 06:02 PM IST
بہنوئی کوپیڑسے باندھ کر6 لوگوں نےکی سالی کی آبروریزی، ویڈیو بناکرکردیا وائرل

چترکوٹ میں خاتون کے ساتھ اجتماعی آبروریزی۔ علامتی تصویر

چترکوٹ: اترپردیش کےچترکوٹ ضلع میں ایک لڑکی کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ اس حادثہ سے پورے ضلع میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ وہیں پولیس نے ویڈیو کی بنیاد پر6 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔ ان کی گرفتاری کےلئے پولیس مسلسل چھاپہ ماری کررہی ہے۔ کہا جارہا ہےکہ پولیس نے6 میں سے 4 ملزمین کی شناخت بھی کر لی ہے۔

اطلاعات کےمطابق معاملہ چترکوٹ ضلع کے مئوتھانہ علاقےکا ہے۔ کہا جارہا ہےکہ یہاں کی ایک خاتون کےساتھ 4 دن پہلے مبینہ طورپراجتماعی آبروریزی کا ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوا تھا۔ ویڈیو وائرل ہونےکے بعد پولیس نے 6 ملزمین کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔ مئوتھانہ انچارج (ایس او) ارون پاٹھک نےہفتہ کوبتایا 'سوشل میڈیا پراجتماعی آبروریزی کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ معاملےکے6 ملزمین میں سے4 کی ویڈیوکی بنیاد پرشناخت ہوچکی ہے۔ متاثرہ کی تحریرکے بنیاد پروکی گرگ، کلدیپ، ڈی جےاورکارتوس کے علاوہ دونامعلوم نقاب پوش نوجوانوں کے خلاف اجتماعی آبروریزی، لوٹ پاٹ اورجان سے مارنے کی دھمکی دینےکا مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش کی جارہی ہے'۔

Loading...

یہ ویڈیو 14 سیکنڈ کا ہے

ارون پاٹھک نےبتایا کہ 14 سیکنڈ کا یہ ویڈیو28 اکتوبرکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 24 سال کی ایک خاتون اپنے بہنوئی کےساتھ رشتہ دارکےگھرجارہی تھی، تبھی راستے میں کچھ نوجوانوں نے ہتھیاردکھا کرانہیں روکا۔ ارون پاٹھک نے بتایا کہ لوٹ پاٹ کی مخالفت کرنے پربہنوئی کوپیڑسے باندھ کرلڑکی کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی گئی۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کومیڈیکل جانچ کے لئے سرکاری اسپتال بھیجا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون کا دعویٰ ہےکہ اس نےحادثہ کے ہی روزمئوتھانہ پہنچ کرزبانی طورپرپوری اطلاع پولیس کودی، لیکن اسےڈانٹ کربھگا دیا گیا۔ لڑکی کا کہنا ہےکہ ویڈیو وائرل ہونےکےبعد وہ خود پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) سے ملی، تب مقدمہ درج کیا گیا۔

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com