غازی آباد میں سنسنی خیز واردات: ایک شخص نے تین بچوں اور اہلیہ کے قتل کے بعد کرلی خود کشی

موصول اطلاع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات کا ہے ۔ پہلے شوہر نے تینوں بچوں کو زہر دے دیا اور بعد میں اہلیہ کے سر پر ہتھوڑے سے حملہ کیا ۔

Jul 05, 2019 02:19 PM IST | Updated on: Jul 05, 2019 02:26 PM IST
غازی آباد میں سنسنی خیز واردات: ایک شخص نے تین بچوں اور اہلیہ کے قتل کے بعد کرلی خود کشی

علامتی تصویر

قومی دارالحکومت علاقہ میں ضلع غازی آباد کے مسوری علاقے میں ایک شخص نے اہلیہ اور تین بچوں کا بے رحمی سے قتل کرنے کے بعد پھانسی لگا کر خود کشی کر لی ۔ موصول اطلاع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات کا ہے ۔ پہلے شوہر نے تینوں بچوں کو زہر دے دیا اور بعد میں اہلیہ کے سر پر ہتھوڑے سے حملہ کیا

سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھر کمار نے بتایا کہ بچوں کو زہر اور اہلیہ کے سر پر حملہ کرنے کے بعد اس نے بھی پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔ اہلیہ کو نازک حالت میں علاج کیلئے نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی بھی موت ہو گئی۔ واقعہ کے متعلق اہل خانہ کو صبح پتہ چلا اور بعد میں پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی ۔ شخص کا نام پردیپ بتایا گیا ہے ۔ اس سے ایک سوسائڈ نوٹ بھی ملا ہے جس میں اس نے لکھا ہے کہ اس کی اہلیہ اس پر شک کرتی تھی ۔ اس وجہ سے اس نے سب کا قتل کرکے ان کے منہ میں ٹیپ لگا دی ۔

کمار نے بتایا کہ پولیس کو صبح پانچ بج کر 40 منٹ پر واقعہ کی اطلاع ملی تھی ۔ انہوں نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے اہلیہ ، تینوں بچوں اور شوہر کی موت کی تصدیق کی ہے ۔ واضح ر ہے کہ گزشتہ دنوں ایسا ہی ایک واقعہ دہلی کے وسنت کنج علاقے میں اور دوسرا ہریانہ کے گروگرام میں بھی پیش آیا تھا ۔

Loading...

Loading...