شرمناک: متھرا کے ایک اسپتال میں زیرعلاج لڑکی کی عصمت دری

پولیس ذرائع نے سنیچر کو بتایا کہ ہائی وے علاقے میں واقع اسپتال میں ایک لڑکی کو علاج کے لئے بھرتی کرایا گیا تھا۔ الزام ہے کہ علاج کے دوران ایک کمپاونڈر نے جمعہ کی رات اس کی عصمت دری کی۔

Sep 21, 2019 02:55 PM IST | Updated on: Sep 21, 2019 02:56 PM IST
شرمناک: متھرا کے ایک اسپتال میں زیرعلاج لڑکی کی عصمت دری

علامتی تصویر

اترپردیش کے ضلع متھرا کے ہائی وے علاقے میں واقع اسپتال میں زیر علاج ایک بچی کے ساتھ اسپتال کے کمپاونڈر کے ذریعہ عصمت دری کئے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔

پولیس ذرائع نے سنیچر کو بتایا کہ ہائی وے علاقے میں واقع اسپتال میں ایک لڑکی کو علاج کے لئے بھرتی کرایا گیا تھا۔ الزام ہے کہ علاج کے دوران ایک کمپاونڈر نے جمعہ کی رات اس کی عصمت دری کی۔ انہوں نے بتایا کہ متأثرہ کے بھائی کی جانب سے دی گئی تحریر میں الزام لگایا گیا ہے کہ ا س کی بہن سٹی اسپتال ہائی وے میں زیر علاج تھی۔ جمعہ کی رات تقریبا 12 بجے کمپاونڈر نے اس کے بہن کے ساتھ منھ کالا کیا۔

اس نے بتایا کہ جب وہ وہاں پہنچا تو کمپاونڈر شیام سندر اور نرس فرار ہونے لگے۔ شیام سندرکو پکڑنے کی کوشش کی تو اس کی پٹائی کردی گئی۔ ایف آئی آر میں اسپتال کے دو ڈاکٹروں ڈاکٹر گورو اور ڈاکٹر پنکج کے خلاف سازش رچنے کا معاملہ درج کرایا گیا ہے۔

Loading...

پولیس نے بتایا کہ متأثرہ کا ابھی طبی معائنہ نہیں کرایا گیا ہے۔ لڑکی کا بھائی اس کے بہتر علاج کے لئے اسے جے پور لے گیا ہے۔ اس کی حالت بہتر ہوجانے کے بعد اس کا طبی معائنہ کرایا جائےگا۔

وہیں ابھی تک ملزم شیام شندر کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ پولیس اور مجسٹریٹ کے سامنے متأثرہ کا بیان درج ہوجانے کے بعد آگے کی کاروائی کی جائےگی۔ وہیں سٹی اسپتال کے ڈاکٹر گورو نے بتایا کہ یہ اسپتال کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے ہی پولیس کو فون کر کے رات میں بلایا تھا۔ اسپتال میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں جس کے فوٹیج پولیس کو دستیاب کرائے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر قسم کی جانچ کے لئے تیار ہیں۔

Loading...