امیٹھی میں سرپھرے عاشق نے گھرمیں گھس کرلڑکی کو زندہ جلایا، علاج کے دوران ہوگئی موت

بتایا جارہا ہے کہ لڑکی کی شادی طے ہونے سے نوجوان ناراض چل رہا تھا۔ شدید طورپرجلی ہوئی لڑکی کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں سے ڈاکٹروں نے ٹراما سینٹرلکھنؤ ریفر کردیا تھا۔

Nov 05, 2019 11:33 PM IST | Updated on: Nov 05, 2019 11:33 PM IST
امیٹھی میں سرپھرے عاشق نے گھرمیں گھس کرلڑکی کو زندہ جلایا، علاج کے دوران ہوگئی موت

امیٹھی میں سرپھرے عاشق نے لڑکی کو زندہ جلایا۔ علامتی تصویر

امیٹھی: اترپردیش کےامیٹھی کےگوری گنج علاقے کے بھنیا پورگاؤں کی رہنے والی لڑکی پریکطرفہ پیارکرنے والےایک سرپھرے عاشق نے مٹی کا تیل ڈال کرزندہ جلا دیا۔ بتایا جارہا ہے کہ لڑکی کی شادی طے ہونے سے نوجوان ناراض چل رہا تھا۔ شدید طورپرجلی ہوئی لڑکی کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں سے ڈاکٹروں نےٹراما سینٹرلکھنؤ ریفر کر دیا تھا۔ علاج کے دوران اتوارکی شب لڑکی کی موت ہوگئی۔ حادثہ کے بعد سے ملزم فراربتایا جارہا ہے۔ لڑکی کے والد کی تحریرپرمعاملہ درج کرکےگوری گنج پولیس ملزم کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے۔

Loading...

Loading...