بلیا: لڑکی کو پہلے بلایا اپنے گھر، پھر دوستوں کے ساتھ مل کر کی یہ گھنونی حرکت

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجے یادو نے پیر کو بتایا کہ متأثرہ کا الزام ہے کہ چت بڑا گاؤں علاقے میں گذشتہ 31 اگست کی رات عابد، آشوتوش اور منو نے اسے اپنے گھر بلایا اور تینوں نے ان کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔

Sep 02, 2019 01:06 PM IST | Updated on: Sep 02, 2019 01:07 PM IST
بلیا: لڑکی کو پہلے بلایا اپنے گھر، پھر دوستوں کے ساتھ مل کر کی یہ گھنونی حرکت

علامتی تصویر

اترپردیش کے ضلع بلیا کے چت بڑا گاؤں علاقے میں ایک لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ پولیس نے تین ملزموں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجے یادو نے پیر کو بتایا کہ متأثرہ کا الزام ہے کہ چت بڑا گاؤں علاقے میں گذشتہ 31 اگست کی رات عابد، آشوتوش اور منو نے اسے اپنے گھر بلایا اور تینوں نے ان کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔

انہوں نے بتایا کہ متأثرہ کی تحریر پر تینوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے متأثرہ کو طبی معائنے کے لئے ضلع اسپتال بھیجنے کے بعد اتوار کی دیر شام تینوں ملزموں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ پولیس پورے معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

Loading...

Loading...