
علی گڑھ میں ایک لڑکی نے یکطرفہ پیار میں نوجوان پرتیزاب پھینک دیا۔
علی گڑھ: خبراترپردیش کےعلی گڑھ سے ہے۔ یکطرفہ پیارمیں ایک معشوقہ نےعاشق کے اوپرتیزاب پھینک دیا۔ حادثہ ضلع کےتھانہ کاکرسی علاقےکا ہے۔ جیون گڑھ کےایک نوجوان کےاوپراس کی معشوقہ نے یکطرفہ پیارمیں تیزاب ڈال دیا ہے۔ نوجوان کوسنگین حالت میں جےاین میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔
اطلاعات کےمطابق جیون گڑھ گلی نمبر-1 میں رہنے والےنوجوان سےایک لڑکی کی فون پر مسلسل بات ہوتی تھی۔ اسی کولےکرلڑکی اس نوجوان کےگھرپڑھائی اورپھربعد میں شادی کی ڈیمانڈ کرنےلگی۔ اس بات پرنوجوان کےاہل خانہ تیارنہیں تھے۔ اسی کے سبب یکطرفہ پیار میں لڑکی نےنوجوان کےاوپرجمعہ کوتیزاب ڈال دیا، جس میں اس کی حالت انتہائی سنگین بتائی جارہی ہے۔ پولیس نےلڑکی کوحراست میں لےکرپوچھ گچھ شروع کردی ہے۔
پولیس نےکہا کہ ایک لڑکی نے مبینہ طورپریوپی کےعلی گڑھ میں جیون گڑھ علاقے میں ایک لڑکے پرتیزاب پھینک دیا۔ کیونکہ اس نے شادی کرنے سےانکارکردیا تھا۔ سول لائنس کے پولیس افسرانل سمانیا سی اونےمیڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا 'لڑکے کانام فیضان ہے، اس کا گزشتہ 6 ماہ سے ملزم لڑکی کے ساتھ معاشقہ تھا۔ لڑکی کونظرانداز کئے جانے کے سبب اس نے تیزاب پھینک دیا'۔
Loading...