لڑکوں کے بھیس میں نکلتی تھی یہ لڑکی ، کرتی تھی ایسا کام ، جان کر پولیس بھی رہ گئی حیران

پوچھ گچھ میں لڑکی نے بتایا کہ اپنے شوق کو پورا کرنے کیلئے وہ چوری کرتی تھی ۔ سٹی کوتوالی پولیس نے کیس درج کرکے لڑکی کو جیل بھیج دیا ہے ۔

Sep 08, 2019 10:48 AM IST | Updated on: Sep 08, 2019 10:48 AM IST
لڑکوں کے بھیس میں نکلتی تھی یہ لڑکی ، کرتی تھی ایسا کام ، جان کر پولیس بھی رہ گئی حیران

لڑکوں کے بھیس میں نکلتی تھی یہ لڑکی ، کرتی تھی یہ کام ، جان کر پولیس بھی رہ گئی حیران

چھتیس گڑھ کے کوربا میں ایک لڑکی کو پولیس نے گرفتار کیا ہے ۔ پولیس کا دعوی ہے کہ لڑکی جرم کی واردات کو انجام دینے کیلئے لڑکوں کے بھیس میں باہر نکلتی تھی ۔ لڑکی اتنی چالاک ہے کہ وہ نہ صرف لڑکوں کی پوشاک بلکہ ان کی آواز نکال کر بھی بات چیت کر لیتی تھی ۔ تاکہ کسی کو واردات میں لڑکی کے شامل ہونے کا شک نہ ہوسکے اور پولیس اہلکار بھی لڑکا کو قصووار مان کر تلاش کریں اور وہ بھٹکتے رہیں ۔

کوربا سی ایس پی راہل دیو شرما نے بتایا کہ پولیس نے لڑکوں کے بھیس میں گھومنے والی لڑکی کو چوری کی دو ایکٹوا کے ساتھ پکڑا ہے ۔ دراصل شہر میں الگ الگ مقامات سے چوری کی گئی دو ایکٹوا کی تلاش میں پولیس مصروف تھی ۔ سٹی کوتوالی پولیس کو مخبر سے اطلاع ملی تھی کہ کوئی لڑکی لڑکے کے بھیس میں چوری کی ایکٹوا میں گھوم رہی ہے ۔ پولیس نے اپنی گرفت میں لے کر لڑکی سے پوچھ گچھ کی اور گاڑی کے کاغذات پیش کرنے کیلئے کہا ، تو لڑکی وہ کوئی کاغذ پیش نہیں کرسکی ۔

Loading...

Korba, Crime, Police

پولیس کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران لڑکی نے چوری کا اعتراف کرلیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اس نے بتایا کہ وہ ہونڈا سائن کی چابی سے ایکٹوا چالو کرلیتی تھی ، جس کے بعد اس کا نمبر بدل کر چلاتی تھی ۔ جس ایکٹوا کو چلاتے ہوئے لڑکی کو گرفتار کیا گیا ، اس پر کسی پک اپ گاڑی کا نمبر لکھا تھا ۔ پوچھ گچھ میں لڑکی نے بتایا کہ اپنے شوق کو پورا کرنے کیلئے وہ چوری کرتی تھی ۔ سٹی کوتوالی پولیس نے کیس درج کرکے لڑکی کو جیل بھیج دیا ہے ۔

Loading...