نئے لڑکے سے رشتہ رکھنا چاہتی تھی معشوقہ ، پرانے عاشق کے ساتھ رچی ایسی خوفناک سازش کہ جان کر اڑجائیں گے ہوش

پولیس نے بتایا کہ لڑکی برجیش کی بجائے اپنے دوسرے عاشق کے ساتھ تعلقات رکھنا چاہتی تھی ، جبکہ برجیش کو یہ بات ناگوار تھی ۔ اس لئے وہ اپنی اور لڑکی کے ساتھ لی گئی فحش تصویروں کے ذریعہ بلیک میل کررہا تھا ۔

Apr 14, 2019 11:25 AM IST | Updated on: Apr 14, 2019 11:25 AM IST
نئے لڑکے سے رشتہ رکھنا چاہتی تھی معشوقہ ، پرانے عاشق کے ساتھ رچی ایسی خوفناک سازش کہ جان کر اڑجائیں گے ہوش

ملزم لڑکی

اترپردیش کے پھولپور میں ہوئے بی فارما کے طالب علم برجیش یادو کے قتل کا معمہ حل ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق برجیش اور اس کی محبوبہ کے درمیان تیسرے نوجوان کے آجانے سے دونوں کے درمیان تکرار شروع ہوگئی تھی۔ اسی وجہ سے معشوقہ نے اپنے نئے عاشق کےساتھ مل کر برجیش کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔ پولیس نے ملزم لڑکی اور اس کے عاشق کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکی برجیش کی بجائے اپنے دوسرے عاشق کے ساتھ تعلقات رکھنا چاہتی تھی ، جبکہ برجیش کو یہ بات ناگوار تھی ۔ اس لئے وہ اپنی اور لڑکی کے ساتھ لی گئی فحش تصویروں کے ذریعہ بلیک میل کررہا تھا ۔ پولیس نے معشوقہ اور اس کے دوسرے عاشق کا ریکارڈ کھنگالا تو معاملہ کی گتھی سلجھ گئی۔

بتادیں کہ پھولپور کوتوالی کے ہیبت پور گاوں کا رہنےو الا برجیش یادو بی فارما کا طالب علم تھا۔ پڑوس میں رہنے والی ایک لڑکی سے اس کا معاشقہ چل رہا تھا۔ اس بات کی جانکاری گاوں والوں کو بھی تھی ۔ 9 اپریل کی رات کو برجیش اپنے گھر سے نکلا تھا ، لیکن واپس گھر نہیں لوٹا ۔ دوسرے دن اس کی لاش گھر سے تھوڑی دور کلوریا گاوں میں ملی۔ اس کے سر پر سنگین چوٹ کے نشان تھے۔ کلہاڑی سے اس کا قتل کیا گیا تھا۔

Loading...

Loading...