بہانہ بنا کر گرل فرینڈ کو لے گیا سنسان جگہ ، پھر دوستوں کے ساتھ مل کر بوائے فرینڈ نے کردی ایسی گھنونی حرکت

ملزم نے مندر جانے کے بہانے آٹو کرایہ پر حاصل کیا ۔ اس نے لڑکی کو سنسان جگہ لے جاکر اس کی عصمت دری کی اور بعد ازاں اپنے دوستوں کو بلالیا ، جنہوں نے بھی مبینہ طورپر اس کی عصمت دری کی ۔

Sep 21, 2019 05:31 PM IST | Updated on: Sep 21, 2019 05:31 PM IST
بہانہ بنا کر گرل فرینڈ کو لے گیا سنسان جگہ ، پھر دوستوں کے ساتھ مل کر بوائے فرینڈ نے کردی ایسی گھنونی حرکت

علامتی تصویر

ایک لڑکی کے بوائے فرینڈ اور اس کے ساتھیوں نے اس کی مبینہ طورپراجتماعی عصمت دری کی ۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آیا ۔ اس خاتون کی دوستی ملزم سریش سے ہوئی تھی جو اپنے دفتر جاتے ہوئے اس کو روزانہ گھر چھوڑ دیا کرتا تھا ۔ اس کے بعد دونوں میں تعلقات پیدا ہوگئے ۔ تاہم ملزم جو پہلے سے شادی شدہ تھا ، نے یہ بات لڑکی کو بتائی ۔

ملزم نے مندر جانے کے بہانے آٹو کرایہ پر حاصل کیا ۔ اس نے لڑکی کو سنسان جگہ لے جاکر اس کی عصمت دری کی اور بعد ازاں اپنے دوستوں کو بلالیا ، جنہوں نے بھی مبینہ طورپر اس کی عصمت دری کی ۔ ملزمین نے اس حرکت کی فلم بندی کی اور اس معاملہ کے کسی سے بھی ذکر پر سنگین نتائج کا انتباہ دیا ۔

Loading...

اسی دوران پولیس نے خاطیوں کو جنگل میں دیکھا اور ان سے پوچھ گچھ کی ۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس سے کہا کہ اس کا جنسی استحصال کیاگیا ہے ۔ پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کرلیا اور دیگر چار کی گرفتاری کی کوشش کر رہی ہے ۔ لڑکی کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

Loading...