شرمناک ! 72 سالہ سن رسیدہ شخص نے کی دوست کی نابالغ بیٹی کی آبروریزی کی کوشش اور پھر ... ۔

ملزم سن رسیدہ شخص متاثرہ لڑکی کے والد کے ساتھ بیٹھ کر اس کے گھر میں شراب پی رہا تھا اور اس کے بعد موقع ملتے ہی وہ دوست کی آٹھویں جماعت میں پڑھنے والی بیٹی کی آبروریزی کی کوشش کرنے لگا ۔

Oct 12, 2019 05:06 PM IST | Updated on: Oct 12, 2019 05:13 PM IST
شرمناک ! 72 سالہ سن رسیدہ شخص نے کی دوست کی نابالغ بیٹی کی آبروریزی کی کوشش اور پھر ... ۔

علامتی تصویر

گروگرام ضلع کے سوہنا میں ایک 72 سالہ سن رسیدہ شخص نے اپنے دوست کی نابالغ لڑکی کی آبروریزی کی کوشش کی ۔ ملزم سن رسیدہ شخص متاثرہ لڑکی کے والد کے ساتھ بیٹھ کر اس کے گھر میں شراب پی رہا تھا اور اس کے بعد موقع ملتے ہی وہ دوست کی آٹھویں جماعت میں پڑھنے والی بیٹی کی آبروریزی کی کوشش کرنے لگا ، لیکن وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب نہیں ہوسکا ۔ لڑکی نے سوہنا پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف معاملہ درج کرایا ہے ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف پاکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرکے اس کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ملزمین سن رسیدہ کو عدالت نے جیل بھیج دیا ہے ۔

متاثرہ نے بتایا کہ اس کے والد کا دوست 72 سالہ نارائن ، سوہنا کی شیو کالونی میں رہتا ہے ۔ وہ جمعرات کی رات اس کے شوہر کے پاس آیا اور ان کے ساتھ بیٹھ کر شراب پی رہا تھا ۔ جب اس کے والد باتھ روم کیلئے باہر گئے تو اسی دوران نارائن نے اس کو تنہا پا کر اس کے ساتھ فحش حرکتیں کرنی شروع کردی ۔ اس کی فحش حرکتوں سے پریشان ہو کر لڑکی نے شور مچا دیا اور شور سن کر اس کے والد بھی آگئے ۔

Loading...

اتنے میں نارائن جائے واقعہ سے فرار ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف پولیس نے پاکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرکے اس کو گرفتار کرلیا ہے ۔ اس کو عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں سے عدالت نے جیل بھیج دیا ۔

Loading...