چھٹی کلاس کے طالب علم نے چھ سال کی بچی کی آبروریزی کی ، معاملہ درج

پولیس نے متاثرہ کی ماں کی شکایت کی بنیاد پر پڑوس کے رہنے والے چھٹی جماعت کے نابالغ لڑکے کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔

Sep 02, 2019 06:18 PM IST | Updated on: Sep 02, 2019 06:18 PM IST
چھٹی کلاس کے طالب علم نے چھ سال کی بچی کی آبروریزی کی ، معاملہ درج

چھٹی کلاس کے طالب علم نے چھ سال کی بچی کی آبروریزی کی ، معاملہ درج

ہریانہ کے گروگرام میں چھ سال کی بچی کی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ آبروریزی کا الزام چھٹی جماعت میں پڑھنے والے ایک نابالغ لڑکے پر لگا ہے ۔ پولیس نے متاثرہ کی ماں کی شکایت کی بنیاد پر پڑوس کے رہنے والے چھٹی جماعت کے نابالغ لڑکے کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے ، لیکن اس پورے معاملہ میں پولیس نے ابھی تک ملزم لڑکے کو گرفتار نہیں کیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ گروگرام کے بھونڈسی علاقہ میں پیش آیا ہے ۔ یہاں رہنے والی ایک خاتون نے پولیس کو تحریری شکایت دے کر الزام عائد کیا ہے کہ 24 اگست کو وہ پانی لینے کیلئے باہر گئی تھی اور تب اس کی چھ سال کی بیٹی گھر میں اکیلی تھی ۔ خاتون جب پانی لے کر واپس آئی تو اس نے دیکھا کہ اس کی بیٹی رو رہی تھی ۔ خاتون نے جب اپنی بیٹی سے پوچھا تو اس نے پوری بات بتائی ۔

Loading...

घर मे अकेली लड़की पाकर नाबालिग लड़के ने किया रेप (सांकेतिक तस्वीर)

اس کے بعد 29 اگست کو متاثرہ بچی کی طبیعت خراب ہوگئی تو اہل خانہ نے اس کو گروگرام کے سول اسپتال میں داخل کرایا ۔ متاثرہ کی ماں نے پولیس تھانہ میں جاکر شکایت درج کروادی ہے ۔ پولیس نے متاثرہ کا میڈیکل کروا کر ملزم کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق بچی کی حالت اب بہتر ہے ۔

Loading...