خالی پڑے شاپنگ کمپلیکس میں قابل اعتراض حالت میں ملا عاشق جوڑا ، لوگوں نے اس طرح سکھایا سبق

فتح آباد کا سب سے پاش علاقہ چار مرلا کالونی میں خالی پڑی دوکانیں اور بیسمنٹ آوارہ گردی اور نشہ خوری کرنے والوں کیلئے خاص جگہ بن گئی ہے ۔

Jun 13, 2019 06:09 PM IST | Updated on: Jun 13, 2019 06:13 PM IST
خالی پڑے شاپنگ کمپلیکس میں قابل اعتراض حالت میں ملا عاشق جوڑا ، لوگوں نے اس طرح سکھایا سبق

خالی پڑے شاپنگ کمپلیس میں قابل اعتراض حالت میں ملا عاشق جوڑا ، لوگوں نے اس طرح سکھایا سبق

فتح آباد کا سب سے پاش علاقہ چار مرلا کالونی میں خالی پڑی دوکانیں اور بیسمنٹ آوارہ گردی اور نشہ خوری کرنے والوں کیلئے خاص جگہ بن گئی ہے ۔ چار مرلا کالونی میں واقع ایک شاپنگ مال کے خالی پڑے بیسمنٹ میں جمعرات کو ایک لڑکا اور لڑکی کو قابل اعتراض حالت میں پکڑا گیا ۔ لڑکا اور لڑکی دونوں بیسمنٹ میں نصف عریاں حالت میں تھے ۔

آس پاس کے لوگوں نے جب انہیں دیکھا تو پولیس کو مطلع کردیا ۔ اطلاع ملتے ہی جائے واقعہ پر پہنچے پولیس اہلکاروں نے دونوں کو اپنی گرفت میں لے لیا ۔ ایسا بتایا جارہا ہے کہ دونوں نشے کی حالت میں تھے ، اس لئے پولیس اہلکار انہیں پہلے نشہ مکتی کیندر لے گئے اور ان کی جانچ کروائی ۔ بتایا جارہا ہے کہ لڑکا اور لڑکی دونوں نشہ کی عادی ہیں اور پہلے بھی پولیس میں ان کے خلاف معاملات درج ہیں ۔

Loading...

فی الحال پولیس نے دونوں کے خلاف عوامی مقامات پر فحش حرکتیں کرنے کے الزام میں معاملہ درج کرلیا ہے ۔ بتادیں کہ چار مرلا کالونی علاقہ میں بڑی تعداد میں شاپنگ کمپلیکس بنے ہوئے ہیں جو کہ ویران پڑے ہیں ۔

اندھیرا اور ویران ہونے کا فائدہ اٹھاکر نشیڑی اور غیر سماجی عناصر یہاں پر نشے کا استعمال کرتے ہیں ۔ پہلے بھی ان بیسمنٹ سے نشے میں استعمال ہونے والی اشیا برآمد ہوچکی ہیں ۔ اس کے باوجود نہ تو شاپنگ کمپلیکس کے مالک اور نہ ہی پولیس انتظامیہ نے کوئی احتیاطی قدم اٹھایا ہے ۔

Loading...