قبر سے نکالی گئی 90 سال کے سن رسیدہ شخص کی لاش ، پھر کاٹ دی گئی گردن ، علاقہ میں سنسنی

ہریانہ کے بلبھ گڑھ میں ایک انتہائی حیران کردینے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں ایک قبرستان سے پہلے لاش باہر نکالی گئی اور پھر اس کے بعد اس کی گردن کاٹ دی گئی ۔

Jun 20, 2019 12:24 PM IST | Updated on: Jun 20, 2019 12:25 PM IST
قبر سے نکالی گئی 90 سال کے سن رسیدہ شخص کی لاش ، پھر کاٹ دی گئی گردن ، علاقہ میں سنسنی

قبر سے نکالی گئی 90 سال کے سن رسیدہ شخص کی لاش ، پھر کاٹ دی گئی گردن ، علاقہ میں سنسنی

ہریانہ کے بلبھ گڑھ میں ایک انتہائی حیران کردینے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں ایک قبرستان سے پہلے لاش باہر نکالی گئی اور پھر اس کے بعد اس کی گردن کاٹ دی گئی ۔ بدھ دیر رات پیش آئے اس واقعہ کے بعد سے علاقہ میں کشیدگی کا ماحول ہے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس بھی جائے واقعہ پر پہنچ گئی ہے اور معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔ اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کسی تانترک نے تنتر منتر کیلئے ایسا کیا ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق بابو خان نام کے 90 سال کے سن رسیدہ شخص کی موت 13 جون کو ہوگئی تھی ، جس کے بعد انہیں سیکٹر 64 کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا ۔ جمعرات کی صبح چندا نام کا ایک نوجوان قبرستان میں اپنے ایک رشتہ کی کی قبر پر پہنچا ، تو اس نے وہاں بابو خان کی قبر کھودی ہوئی دیکھی ۔ اس نے بابو خان کے اہل خانہ کو اس کی جانکاری دی ، جس کے بعد اہل خانہ اور سماج کے دیگر لوگ بھی جائے واقعہ پر پہنچ گئے اور سبھی یہ ماجرا دیکھ کر حیران رہ گئے۔

Loading...

جائے واقعہ پر موجود لوگوں کے مطابق حیوانیت بھرا یہ کام کم سے کم 8 لوگوں نے کیا ہے ۔ بابو خان کی قبر کے پاس سفید رنگ کے 14 کنچے برآمد ہوئے ہیں ، جس سے یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کسی تانترک نے قبر کھود کر بابو خان کی گردن کاٹ دی ہے ۔ وہیں جائے واقعہ پر پہنچے پولیس اہلکاروں نے بھی تنتر عمل کی ہی سازش کا شک ظاہر کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔

Loading...