امتحان دینے کیلئے آئی تھی بہن ، چچا زاد بھائی نے ہوٹل میں لے جا کر کی آبروریزی

ہریانہ کے گروگرام میں ایک شرمسار کردینے والا واقعہ پیش آیا ہے ۔ یہاں ایک نوجوان نے لڑکی کی آبروریزی کی ہے ۔

Nov 11, 2019 05:19 PM IST | Updated on: Nov 11, 2019 05:19 PM IST
امتحان دینے کیلئے آئی تھی بہن ، چچا زاد بھائی نے ہوٹل میں لے جا کر کی آبروریزی

علامتی تصویر

ہریانہ کے گروگرام میں ایک شرمسار کردینے والا واقعہ پیش آیا ہے ۔ یہاں ایک نوجوان نے لڑکی کی آبروریزی کی ہے ۔ متاثرہ نے آبروریزی کا الزام اپنے چچا زاد بھائی پر لگایا ہے ۔ اس واقعہ سے آس پاس کے علاقوں میں سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ 24 سالہ لڑکی گروگرام میں امتحان دینے کیلئے آئی تھی ۔ آبروریزی کی اس واردات کو ایک ہوٹل میں انجام دیا گیا ۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 22 ستمبر کو پیش آیا ، لیکن پولیس کو اس سلسلہ میں گزشتہ ہفتہ کو اس وقت جانکاری ملی ، جب مہیندر گڑھ کی  رہنے والی متاثرہ نے تھانہ میں شکایت درج کرائی ۔ گروگرام پولیس کے پی آر او سبھاش بوکن نے کہا کہ مہیندر گڑھ میں دیگر دفعات کے ساتھ درج زیرو ایف آئی آر کو اتوار کو گروگرام میں خاتون پولیس تھانہ میں منتقل کردیا گیا ۔ جانچ ابھی ابتدائی مرحلہ میں ہے اور متاثرہ کا بیان درج کرلیا گیا ہے ۔

Loading...

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ گروگرام میں امتحان دینے کیلئے آئی تھی ۔ امتحان مرکز پر اس کی ملاقات چچازاد بھائی سے ہوگئی ، جس کے بعد مبینہ طور پر چچا زاد بھائی نے اس کو ساتھ میں ہوٹل میں ٹھہرنے کیلئے کہا ۔ دونوں نے مل کر شہر کے بس اسٹینڈ کے پاس ایک ہوٹل میں کمرہ لیا ۔ بوکن نے کہا کہ رات کو متاثرہ کمرے میں سورہی تھی اور اسی وقت ملزم نے اس کی آبروریزی کی ۔

آبروریزی کرنے کے بعد ملزم نے متاثرہ کو دھمکی دی کہ اگر اس بابت کسی کو کچھ بھی بتایا تو سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے ۔ بوکن نے کہا کہ چونکہ امتحان ایک دن بعد ہی تھا ، اس لئے متاثرہ نے واقعہ کے بارے میں اہل خانہ کو نہیں بتایا ۔ امتحان دے کر وہ اپنے گھر لوٹ گئی اور کچھ دن بعد اس نے اپنے اہل خانہ کو اس واقعہ کے بارے میں جانکاری دی ۔

Loading...