انسانیت شرمسار ! وحشی باپ نے اپنی ہی 13 سالہ بیٹی کا کیا ریپ ، بچانے گئی ماں پر حملہ کرکے ہوا فرار

سائبر سٹی گروگرام میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک والد نے اپنی 13 سال کی نابالغ بیٹی کی آبروریزی کی ہے۔

Apr 28, 2019 02:37 PM IST | Updated on: Apr 28, 2019 02:37 PM IST
انسانیت شرمسار ! وحشی باپ نے اپنی ہی 13 سالہ بیٹی کا کیا ریپ ، بچانے گئی ماں پر حملہ کرکے ہوا فرار

علامتی تصویر

سائبر سٹی گروگرام میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک والد نے اپنی 13 سال کی نابالغ بیٹی کی آبروریزی کی ہے۔ اس دوران معصوم کو بچانے کیلئے آئی ماں پر بھی ملزم باپ نے حملہ کردیا اور فرار ہوگیا ۔ پولیس نے متاثرہ بچی کی ماں کی شکایت پر ملزم کے خلاف پوسکو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا ہے ۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

گروگرام پولیس کے مطابق ڈی ایل ایف فیز تین تھانہ میں ایک 30 سالہ خاتون نے اپنے ہی شوہر کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ جس میں خاتون نے بتایا کہ 25 تاریخ کو وہ اپنے گھر کی چھت پر کھڑی تھی ۔ اس دوران اچانک بیٹی کی چیخ سنائی پڑی ۔ خاتون کمرے کے پاس پہنچی تو دروازہ بند تھا اور اس کی بیٹی چیخ رہی تھی ۔ خاتون نے دروازہ کھولنے کی کوشش کی ، لیکن دروازہ اندر سے بند تھا ۔

دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہونے کے بعد شوہر کی کرتوت دیکھ کر خاتون حیران رہ گئی ۔ خاتون نے معصوم کو بچانے کی کوشش کی ، لیکن ملزم باپ نے خاتون کے سر پر حملہ کردیا اور پھر فرار ہوگیا ۔ فی الحال پولیس متاثرہ لڑکی کی ماں کی شکایت کی بنیاد پر معاملہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : رات میں گرل فرینڈ کے ساتھ پکڑا گیا تو اس کی سگی بہنوں کو بھی بھگا لے گیا بوائے فرینڈ

 

 

Loading...