ایک سال سے ڈرا۔دھمکا کر 6 نوجوان خاتون کی کر رہے تھے اجتماعی عصمت دری، معاملہ درج

تقریبا ایک سال تک اپنے ساتھ ہوئے اس گھنونے کام سےتنگ آکر آخر کار خاتون نے ہمت جٹاکر اپنے گھر والوں کو اس بارے میں بتایا۔ اس کے بعد تھانے جاکر خاتون نے ملزموں کے خلاف تحریری شکایت دی۔

Aug 28, 2019 03:57 PM IST | Updated on: Aug 28, 2019 03:58 PM IST
ایک سال سے ڈرا۔دھمکا کر 6 نوجوان خاتون کی کر رہے تھے اجتماعی عصمت دری، معاملہ درج

علامتی تصویر

ہریانہ کے جیند میں ایک خاتون کی 6 لوگوں نے اجتماعی عصمت دری کی ہے۔ گزشتہ ایک سال سے دھمکی دیکر ملزم خاتون کا جنسی استحصال کر رہے تھے۔ متاثرہ خاتون نے تھانے جاکر 6 نامزد ملزموں کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ مہیلا تھانہ پولیس نے متاثرہ کی شکایت پرملزموں کے خلاف گینگ ریپ ، جنسی استحصال اور دھمکی دینے سمیت مختلف دفعات میں معاملہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو دی شکایت میں بتایا ہے کہ تقریبا ایک سال پہلے محلے میں ہی رہنے والا سونو اور اس کا ساتھی وشال نے گھر میں گھس کر اس کا ریپ کیا تھا۔ ملزم نے واقعے کے بارے میں کسی کو بتانے پر خاتون کو بدنام کرنے اور برا انجام بھگتنے کی دھمکی دی تھی۔ اس کے بعد یہ سلسلہ ایک سال تک جاری رہا۔ وہ دونوں پھر ایک دن اپنے دوست کیشو، سنیل، پرمیندر ڈھانڈا درشن کے ساتھ خاتون کے گھر میں گھس گئے اور باری۔باری سے اس کا ریپ کیا۔ ملزمان پھر سے اسے کسی کو بھی بتانے پر برا انجام بھگتنے کی دھمکی دیکر چلے گئے۔

ہمت جٹا کر اہل خانہ کو بتایا

تقریبا ایک سال تک اپنے ساتھ ہوئے اس گھنونے کام سےتنگ آکر آخر کار خاتون نے ہمت جٹاکر اپنے گھر والوں کو اس بارے میں بتایا۔ اس کے بعد تھانے جاکر خاتون نے ملزموں کے خلاف تحریری شکایت دی۔ متاثرہ کی شکایت کے بعد ان نامزد ملزموں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کرکے ملزموں کی پکڑ کیلئے چھاپہ ماری شروع کردی گئی ہے۔

Loading...

Loading...