شرمناک ! 55 سالہ پڑوسی نے نابالغ لڑکی کو بنایا اپنی ہوس کا شکار ، ملزم حراست میں ، جانچ جاری

ہماچل پردیش کے ہمیر پور کے بمسن علاقہ کے ایک گاوں میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا ہے ، جہاں ایک سن رسیدہ شخص نے ایک نابالغ کی آبروریزی کی ۔

Sep 14, 2019 10:32 PM IST | Updated on: Sep 14, 2019 10:32 PM IST
شرمناک ! 55 سالہ پڑوسی نے نابالغ لڑکی کو بنایا اپنی ہوس کا شکار ، ملزم حراست میں ، جانچ جاری

علامتی تصویر

ہماچل پردیش کے ہمیر پور کے بمسن علاقہ کے ایک گاوں میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا ہے ، جہاں ایک سن رسیدہ شخص نے ایک نابالغ کی آبروریزی کی ۔ اطلاعات کے مطابق 55 سالہ ملزم نے اپنے پڑوس میں رہ رہی ایک 16 سال کی نابالغ لڑکی کی عزت لوٹ لی ۔ واقعہ کی جانکاری ہوتے ہی متاثرہ کےاہل خانہ کے لوگ پہلے ٹونی دیوی پولیس چوکی گئے ، لیکن پھر یہ معاملہ خاتون تھانہ ہمیر پور میں درج کیا گیا ۔

ڈی ایس پی ہتیش لکھن پال نے کہا کہ خاتون تھانہ میں پاکسو ایکٹ ، آئی پی سی کی دفعہ 376 اور 506 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ 16 سال کی ایک لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ اس کے پڑوسی نے زبردستی اس کی آبروریزی کی ۔ متاثرہ کے مطابق ملزم کی عمر تقریبا 55 سال ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور جانچ کی جارہی ہے ۔

Loading...

Loading...