ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لئے کتے کے ساتھ کی بربریت، ایف آئی آر کا حکم

رائٹ فاؤنڈیشن کے صدر سریش کمار نے ایس پی منڈی سے تینوں نوجوانوں کے خلاف جانوروں پر ظلم قانون کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاکہ جانوروں کے ساتھ ہو رہے ظلم پر کارروائی کی جاسکے۔

Oct 17, 2019 07:49 AM IST | Updated on: Oct 17, 2019 07:49 AM IST
ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لئے کتے کے ساتھ کی بربریت، ایف آئی آر کا حکم

تین نوجوانوں نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے ایک کتے کو کئی فٹ ہوا میں اچھال کر جھاڑیوں میں پھینک دیا۔ سوشل میڈیا پر نوجوانوں کی اس حرکت کا ویڈیو وائرل ہوگیا ہے۔ وہیں رائٹ فاؤنڈیشن نے ایس پی منڈی کو شکایت دیکر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو منڈی ضلع کے درنف اسمبلی حلقے کے تحت آنے والی کٹنڈی پنچایت کا ہے۔ اس کی ابھی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔ ویڈیو میں تین نوجوان نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو شروع ہوتے ایک گانا بجتا ہے۔ ایک لڑکا سڑک پر لیٹے کتے کو اس کی چمڑی سے پکڑ کر کئی فٹ ہوا میں اچھال کر پاس والی جھاڑیوں میں پھینک دیتا ہے۔ کتا  سڑک سے نیچے جھاڑیوں میں منھ کے بل گرتا ہے اور اس کے بعد ویڈیو میں دو ساور لڑکے آتے ہیں اور تینوں ناچنے لگ جاتے ہیں۔ یہ تینوں ناچتے ہوئے جشن مناتے ہیں۔

بتادیں کہ 15 سیکنڈ کا یہ ویڈیو جب رائٹ فاؤنڈیشن کے پاس پہنچا تو انہوں نے اس کی آن لائن شکایت ایس پی منڈی کو سونپی۔ رائٹ فاؤنڈیشن کے صدر سریش کمار نے ایس پی منڈی سے تینوں نوجوانوں کے خلاف جانوروں پر ظلم قانون کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاکہ جانوروں کے ساتھ ہو رہے ظلم پر کارروائی کی جاسکے۔

Loading...

TikTok VIDEO बनाने के लिए कुत्ते के साथ क्रूरता, झाड़ियों में फेंका, FIR के आदेश

ایس پی منڈی گرودیو شرما نے شکایت ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ا س حوالے سے ایس ایچ او پدھر کو ایف آئی آر درج کرکے آگے کی کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جانچ میں جو باتیں سامنے آئیں گی اسی بنیاد پر آگے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Loading...