ڈیڑھ سال بعد پکڑا گیا نابالغ کو بھگانے کا ملزم، 4 ماہ کی حاملہ ہےلڑکی

دیڑھ سال تک ملزم نابالغ کو اپنے ساتھ رکھا اور پولیس کے ساتھ آنکھ مچولی کا کھیل کھیلتا رہا۔ بتایا جارہا ہے کہ کافی وقت سے ملزم نابالغ کے ساتھ کلو کے بنجار میں رہ رہاتھا۔ پولیس کو جیسے ہی اس بات کی بھنک لگی تو سرکارگھاٹ تھانے کی ایک ٹیم اے ایس آئی ونود کمار کی قیادت میں اسے پکڑنے کیلئے گئی۔ ٹیم میں ایچ ایچ سی تلک راج اور کانسٹیبل ہریش بھی شامل رہے۔ انہوں نے ملزم کو بنجار سے گرفتار کیا اور نابالغ کو برآمد کرکے اسے اہل خانہ کے حوالے کردیا ہے۔

Sep 20, 2019 05:27 PM IST | Updated on: Sep 20, 2019 05:27 PM IST
ڈیڑھ سال بعد پکڑا گیا نابالغ کو بھگانے کا ملزم، 4 ماہ کی حاملہ ہےلڑکی

علامتی تصویر

نابالغ کو اپنے ساتھ بھگا لے جانے والا ملزم دیڑھ سال بعد پولیس کی گرفت میں آگیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو کلو ضلع بنجار سے گرفتار کرلیا ہے اور نابالغ کو بھی برآمد کرکے اس کے اہل کانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ نابالغ چار ماہ کی حاملہ بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم 2018 میں سرکار گھاٹ علاقے کی ایک نابالغ کو اپنے ساتھ بھگاکر لے گیا تھا۔ نابالغ کے اہل خانہ نے اس شک میں سرکار گھاٹ پولیس تھانہ میں 16 فروری 2018 کو شکایت درج کروائی تھی۔ پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 363،366 اور 4 پوکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی تھی۔

دیڑھ سال تک آنکھ مچولی کا کھیل۔۔

دیڑھ سال تک ملزم نابالغ کو اپنے ساتھ رکھا اور پولیس کے ساتھ آنکھ مچولی کا کھیل کھیلتا رہا۔ بتایا جارہا ہے کہ کافی وقت سے ملزم نابالغ کے ساتھ کلو کے بنجار میں رہ رہاتھا ۔ پولیس کو جیسے ہی اس بات کی بھنک لگی تو سرکارگھاٹ تھانے کی ایک ٹیم اے ایس آئی ونود کمار کی قیادت میں اسے پکڑنے کیلئے گئی ۔ ٹیم میں ایچ ایچ سی تلک راج  اور کانسٹبل ہریش بھی شامل رہے ۔ انہوں نے ملزم کو بنجار سے گرفتار کیا اور نابالغ کو برآمد کرکے اسے اہل خانہ کے حوالے کردیا ہے۔

Loading...

ملزم کو گرفتار کیا: ایے ایس پی

ملزم کا نام سکھ دیو ہے اور ملزم گاؤں منڈپ ، سرکار گھاٹ ، ضلع منڈیکا بتایا جارہا ہے۔ اے ایس پی منڈی پنیت رگھو نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں سے ملزم کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی جانچ جاری ہے۔

Loading...