بیٹی کی اجتماعی آبروریزی کرکے ماں کو مہینوں کیا بلیک میل اور پھر اس کو بھی بنایا ہوس کا شکار ، جان پر پولیس بھی رہ گئی حیران

دو لڑکوں نے پانچ مہینوں کے دوران ماں اور بیٹی کو نہ صرف بلیک میل کیا بلکہ ان کی اجتماعی آبروریزی بھی ۔

Oct 06, 2019 06:50 PM IST | Updated on: Oct 06, 2019 06:50 PM IST
بیٹی کی اجتماعی آبروریزی کرکے ماں کو مہینوں کیا بلیک میل اور پھر اس کو بھی بنایا ہوس کا شکار ، جان پر پولیس بھی رہ گئی حیران

علامتی تصویر

بہار کے موتیہاری میں اجتماعی آبروریزی کا ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہاذں دو لڑکوں نے پانچ مہینوں کے دوران ماں اور بیٹی کو نہ صرف بلیک میل کیا بلکہ ان کی اجتماعی آبروریزی بھی ۔ اس دوران ملزمین نے پورے واقعہ کا ویڈیو بناکر اس کو وائرل بھی کردیا ۔ یہ شرمناک واقعہ بہار کے موتیہاری ضلع میں پیش آیا ہے ۔ موتیہاری کے ڈھاکہ نگر پریشد حلقہ میں یہ واقعہ پانچ ماہ یعنی مئی میں پیش آیا ، لیکن اس معاملہ کو پتہ پانچ ماہ بعد سب کو ہوا ۔

اس معاملہ میں متاثرہ مکان مالکن نے ایس پی سے کارروائی کی فریاد کی ، جس کے بعد چار اکتوبر کو ڈھاکہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ عرضی کے مطابق خاتون کے مکان میں شکار گنج تھانہ حلقہ کے پریئی گاوں کا رہنے والے دھیرج کمار اور منوج کمار کرایہ دار کے طور پر مارچ سے رہ رہے تھے ۔ زیادہ نزدیکی ہوجانے کی وجہ سے دونوں متاثرہ کو ماں کہہ کر بلاتے تھے ۔ ملزمین نے ڈھاکا میں تجارت کرنے کیلئے چار لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ۔ متاثرہ نے دوسرے لوگوں سے روپے لے کر دیا ، لیکن جب ملزمین نے کاروبار شروع نہیں کیا تو تاخیر کی وجہ پوچھنے پر جی ایس ٹی میں تاخیر کا بہانا بناکر بات کو ٹالنے لگے۔

Loading...

اسی درمیان ایک دن جب متاثرہ کی بیٹی مئی میں ہی نل پر پانی کیلئے گئی تو اس کی آبروریزی کی اور پورے واقعہ کا ویڈیو بھی بنالیا ۔ ویڈیو کو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر ملزمین نے متاثرہ کو خاموش رہنے کیلئے کہا ۔ اس دوران خاتون اپنی بیٹی کی بدنامی کے ڈر سے خاموش رہی ، لیکن خاتون نے اپنے پیسے کا مطالبہ دوبارہ شروع کردیا ۔ ایک دن پھر دونوں ملزمین نے متاثرہ لڑکی کی ماں کی بھی آبروریزی کی اور اس کا بھی ویڈیو بنالیا اور ویڈیو کو وائرل کرنے کی دھمکی دینے لگے  ۔

متاثرہ کے مطابق اس نے بیٹی کے کہنے پر کہ ان کے ویڈیو وائرل کی دھمکی سے کب تک خاموش رہیں ، پولیس میں شکایت درج کرائی ۔ پانچ ماہ پہلے ہوئے اس واقعہ کو جان کر پولیس بھی حیران ہے ۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

Loading...