ناجائز تعلقات کی مخالفت کرنا بھاری پڑگیا، شوہرنے معشوقہ کےساتھ مل کربیوی کا کردیا قتل

بہارکےنالندہ ضلع میں ناجائزتعلقات کی مخالفت کرنا ایک خاتون کوبھاری پڑگیا۔ قتل میں ساتھ دینے والی خاتون سےشوہرکے ناجائزتعلقات تھے۔

Oct 19, 2019 06:00 PM IST | Updated on: Oct 19, 2019 06:11 PM IST
ناجائز تعلقات کی مخالفت کرنا بھاری پڑگیا، شوہرنے معشوقہ کےساتھ مل کربیوی کا کردیا قتل

شوہرنے معشوقہ کےساتھ مل کربیوی کا قتل کردیا۔

نالندہ: بہارکے نالندہ ضلع میں ناجائزتعلقات کی مخالفت کرنا ایک خاتون کو بھاری پڑگیا۔ شوہر نےایک دیگرخاتون کے ساتھ مل کراپنی بیوی کا قتل کردیا۔ قتل میں ساتھ دینے والی خاتون سے شوہرکے ناجائز تعلقات تھے۔ پولیس نےملزمین کوگرفتارکرلیا ہے۔ ابھی دو دن پہلے ہی کروا چوتھ کےموقع پرشوہر- بیوی نےسات جنم تک ساتھ رہنےکی قسمیں کھائی تھیں اور بیوی نے شوہرکی طویل عمرکےلئے دعا کی تھی۔

یہ حادثہ نالندہ ضلع کےنورسرائے تھانہ علاقہ کے سلطانپورگاؤں کا ہے۔ قاتل شوہرنے معشوقہ کے ساتھ مل کراپنی ہی بیوی کو اینٹ - پتھرسے مارکرقتل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتول بیوی کے 8 بچے بھی ہیں۔ اب اہل خانہ کی تشویش ہےکہ ان کی پرورش کیسے ہوگی۔ ماں کا قتل ہوچکا ہے اورباپ قتل کے الزام میں پولیس کی گرفت میں ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، سلطانپورکے باشندہ بدھن مانجھی نےاپنی دوسری بیوی  کا اپنی معشوقہ کے ساتھ مل کرقتل کردیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پرپہنچی۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے خاتون کے شوہراوراس کی معشوقہ کو گرفتارکرلیا۔ حادثہ کے بارے میں مقتول کی بیٹی نےبتایا کہ گاؤں کی ہی ایک خاتون نے میرے پاپا کے ساتھ مل کرممی کا قتل کردیا۔ واضح رہے کہ اس خاتون سے ملزم شوہرکے ناجائزتعلقات تھے۔

Loading...

Loading...