بیوی سے جسم فروشی کرانا چاہتا تھا شوہر ، انکار کیا تو دیدیا تین طلاق اور پھر... ۔

راجستھان کے اجمیر ضلع میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو اس لئے طلاق دیدیا کہ اس نے شوہر کو غلط کام میں ساتھ دینے سے انکار کردیا تھا ۔

Nov 01, 2019 10:16 PM IST | Updated on: Nov 01, 2019 10:16 PM IST
بیوی سے جسم فروشی کرانا چاہتا تھا شوہر ، انکار کیا تو دیدیا تین طلاق اور پھر... ۔

علامتی تصویر ۔ نیوز 18 ہندی ڈاٹ کام ۔

تین طلاق کے خلاف قانون بننے کے باوجود طلاق کے معاملات تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں ۔ راجستھان کے اجمیر ضلع میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو اس لئے طلاق دیدیا کہ اس نے شوہر کو غلط کام میں ساتھ دینے سے انکار کردیا تھا ۔ شوہر اپنی بیوی کو جسم فروشی کے دھندہ میں دھکیلنا چاہتا تھا ، لیکن جب بیوی نے منع کردیا تو اس سے مار پیٹ کرکے فون پر طلاق طلاق طلاق کہہ دیا ۔ اس سلسلہ میں متاثرہ نے درگاہ تھانہ میں معاملہ درج کرایا ہے ۔

متاثرہ کے مطابق وہ آبائی طور پر بہار کی رہنے والی ہے ۔ مغربی بنگال میں اس کا سسرال ہے ۔ فی الحال وہ درگاہ علاقہ میں رہ رہی ہے ۔ دو دن پہلے متاثرہ کے شوہر نے اس کے ساتھ مار پیٹ کی اور فون پر تین طلاق دیدیا ۔ متاثرہ کے مطابق شوہر اس کو جسم فروشی کے دھندہ میں دھکیلنا چاہتا تھا ، لیکن اس نے اس کام کیلئے منع کردیا ۔ اس پر وہ دوسری عورت کے ساتھ رہنے لگا ۔ وہ تقریبا ایک سال سے دوسرے خاتون کے ساتھ رہ رہا تھا ۔

Loading...

اس بات کو لے کر دونوں کے درمیان تنازع شروع ہوگیا ۔ اس کے بعد دو دن پہلے شوہر نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی اور پھر بعد میں تین طلاق دیدیا ۔ بقول متاثرہ وہ شکایت لے کر درگاہ تھانہ گئی ، لیکن وہاں سے بھی اس کو کوئی مدد نہیں ملی اور بھگا دیا گیا ۔ بعد میں ایس پی کی مداخلت کے بعد تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ۔

متاثرہ نے بتایا کہ اس کی شادی 13 سال پہلے ہوئی تھی اور اس کے تین بچے ہیں ۔ متاثرہ نے شوہر پر کئی دیگر سنگین الزامات لگائے ہیں ۔ درگاہ تھانہ افسر کے مطابق متاثرہ کی شکایت پر معاملہ درج کرکے اس کی جانچ شروع کردی گئی ہے ۔

Loading...