شہید کی نابالغ بیٹی کی 2 سالوں تک کی آبروریزی ، ملزم پولیس افسر فرار

جھارکھنڈ کے بوکارو میں ایک نابالغ لڑکی کی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ لڑکی کی آبروریزی کا الزام اے ایس آئی پر لگا ہے ۔ پولیس نے ملزم اے ایس آئی کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت کیس درج کرلیا ہے ۔

Sep 18, 2019 07:57 PM IST | Updated on: Sep 18, 2019 07:57 PM IST
شہید کی نابالغ بیٹی کی 2 سالوں تک کی آبروریزی ، ملزم پولیس افسر فرار

علامتی تصویر

جھارکھنڈ کے بوکارو میں ایک نابالغ لڑکی کی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ لڑکی کی آبروریزی کا الزام اے ایس آئی پر لگا ہے ۔ پولیس نے ملزم اے ایس آئی کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت کیس درج کرلیا ہے ۔ پولیس مفرور ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ ملزم اے ایس آئی کو معطل کردیا گیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق بوکارو پولیس کے ایک اے ایس آئی کے خلاف شہید کی نابالغ بیٹی کی آبروریزی کا الزام لگایا گیا ہے ۔ گزشتہ جمعہ کو متاثرہ کی ماں نے چاس میں واقع خاتون تھانہ میں ملزم کے خلاف معاملہ درج کروایا ، جس میں اس نے کہا کہ ملزم اے ایس آئی گزشتہ دو سال سے اس کی بیٹی کی آبروریزی کررہا تھا ۔ شکایت درج ہونے کی خبر ملتے ہی ملزم اے ایس آئی فرار ہوگیا ہے ۔

Loading...

پولیس نے پوچھ گچھ کیلئے اے ایس آئی کو چاس تھانہ بلایا ۔ ملزم تھانہ پہنچا ، لیکن پوچھ گچھ کے دوران فرار ہوگیا ۔ چاس خاتون تھانہ نے متاثرہ کو عدالت میں پیش کیا ، جہاں دفعہ 164 کے تحت اس کا بیان درج کروایا گیا ۔ وہیں صدر اسپتال میں متاثرہ کی میڈیکل جانچ بھی کروائی گئی ۔

بوکارو کے ایس پی مروگن نے ملزم اے ایس آئی کو فوری طور پر معطل کردیا ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے جانچ کیلئے ایک ٹیم بھی تشکیل دینے کی بات کہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ماری کی جارہی ہے ۔

Loading...