آدھی رات کو دروازہ پیٹنے لگا کانگریسی لیڈر ، عزت بچانے کیلئے طالبہ نے مچادیا شور اور پھر ہوا کچھ ایسا ...۔

متاثرہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کمرے میں اکیلی تھی ۔ نصف شب کو منوج سنگھ نے کھڑکی سے نوٹ کا بنڈل میرے کمرے میں پھینکا ۔ یہ دیکھ کر وہ ڈر گئی ۔ اس درمیان ملزم دروازہ کھولنے کیلئے کہنے لگا اور زور زور سے دروازہ پیٹنے لگا ۔

Mar 20, 2019 06:45 PM IST | Updated on: Mar 20, 2019 06:45 PM IST
آدھی رات کو دروازہ پیٹنے لگا کانگریسی لیڈر ، عزت بچانے کیلئے طالبہ نے مچادیا شور اور پھر ہوا کچھ ایسا ...۔

علامتی تصویر

دھنباد میں کانگریس کے ایک لیڈر نے طالبہ کی عزت لوٹنے کی کوشش کی ۔ حالانکہ طالبہ کے شور مچانے پر ضلع کانگریس کے نائب صدر منوج سنگھ جائے واقعہ سے فرار ہوگئے ۔ متاثرہ نے اس سلسلے میں دھنباد تھانہ میں کیس درج کرایا ہے ۔ پولیس ملزم لیڈر کی گرفتاری میں مصروف ہوگئی ہے ۔ پولیس ملزم کے لڑکے کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کررہی ہے ۔

منوج سنگھ دھنباد کے منورم نگر میں واقع اپنے گھر میں گرلس ہاسٹل چلاتے ہیں ۔ متاثرہ اسی ہاسٹل میں رہتی ہے ۔ وہ دھنباد کے ایک کالج سے گریجویشن کررہی ہے اور مغربی بنگال کی رہنے والی ہے ۔ ہولی کی چھٹی کی وجہ سے زیادہ تر لڑکیاں ہاسٹل سے اپنے گھر چلی گئی ہیں ۔ منگل کی رات صرف تین لڑکیاں ہوسٹل میں تھیں ۔

Loading...

متاثرہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کمرے میں اکیلی تھی ۔ نصف شب کو منوج سنگھ نے کھڑکی سے نوٹ کا بنڈل میرے کمرے میں پھینکا ۔ یہ دیکھ کر وہ ڈر گئی ۔ اس درمیان ملزم دروازہ کھولنے کیلئے کہنے لگا اور زور زور سے دروازہ پیٹنے لگا ۔ بطور طالبہ اس نے ہمت دکھاتے ہوئے شور مچانا شروع کردیا ۔ شور سن کر ہاسٹل کی دو دیگر طالبات بھی چیخنے لگیں ۔ یہ دیکھ کر منوج سنگھ وہاں سے فرار ہوگئے ۔

واقعہ کی جانکاری ملنے کے بعد بدھ کی صبح اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے طلبہ نے متاثرہ طالبہ سے ملاقات کی ۔ طالبہ کو لے کر شکایت درج کرانے دھنباد تھانہ پہنچے ، جہاں ملزم کے خلاف تحریری شکایت درج کرائی گئی ۔ پولیس منوج سنگھ کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے ۔ پولیس ملزم کے لڑکے کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کررہی ہے۔

Loading...