وردی کا رعب دکھا کر حولدار نے پانچ برسوں تک کی نابالغ کی آبروریزی ، فحش ویڈیو بھی بنائی

یہی نہیں 19 سال ہونے پر جب متاثرہ کی شادی ہوگئی اور جب وہ سسرال سے لوٹ کر مائیکہ آئی ، تو بھی ملزم پولیس اہلکاروں نے اس کی آبروریزی کی ۔

Sep 10, 2019 11:40 AM IST | Updated on: Sep 10, 2019 11:40 AM IST
وردی کا رعب دکھا کر حولدار نے پانچ برسوں تک کی نابالغ کی آبروریزی ، فحش ویڈیو بھی بنائی

علامتی تصویر

وردی کا رعب دکھا کر ایک حولدار نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر پانچ سالوں تک نابالغ لڑکی کی آبروریزی کی ۔ یہی نہیں 19 سال ہونے پر جب متاثرہ کی شادی ہوگئی اور جب وہ سسرال سے لوٹ کر مائیکہ آئی ، تو بھی ملزم پولیس اہلکاروں نے اس کی آبروریزی کی ۔ پیر کو اس معاملہ کا انکشاف اس وقت ہوا جب متاثرہ نے سوناری تھانہ پہنچ کر پولیس کو اپنی آپ بیتی سنائی اور ملزمین کے خلاف کیس درج کروایا ۔ کیس درج کرکے سوناری پولیس نے متاثرہ کی میڈیکل جانچ کرائی ۔ اب عدالت میں متاثرہ کا بیان درج کرایا جائے گا ۔

متاثرہ نے بتایا کہ میرے والدین اور چچی پانچ سال پہلے ایک کیس میں جیل گئے تھے ۔ گھر پر میں اکیلی رہ گئی تھی ، تبھی ملزم حولدار آیا اور خود کو پولیس والا بتاکر اہل خانہ کو جیل سے چھڑانے کی یقین دہانی کرائی ۔ متاثرہ کے مطابق اسی سلسلہ میں ملزم نے ایک دن بہلا پھسلا کر اس کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرلیا ۔ اس دوران اس نے ویڈیو بھی بنائی اور پھر رعب دکھا کر آبروریزی کرنے لگا ۔

Loading...

متاثرہ کے مطابق ایک دن ملزم حولدار اس کو اپنے گھر لے گیا اور جسمانی تعلقات قائم کیا ۔ اس کے بعد وہاں اس کے ایک دوست نے بھی اس کی آبروریزی کی ۔ ملزم حولدار جگل سائی سٹی کنٹرول روم میں تعینات ہے ۔ سوناری پولیس معاملہ کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے ۔

Loading...